Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ضرورت سے زیادہ نیند آپ کی صحت کیلئے کیوں نقصان دہ ہے؟

شائع 15 جون 2018 12:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو


جب بات سونے کی کی جاتی ہے تو ہمیں اکثر یہ سننے  کو ملتا ہے کہ کم نیند ہونے کی وجہ سے ہماری صحت متاثر ہوتی ہے۔ لیکن کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ کم نیند کی وجہ سے صحت پر اثرات پڑتے ہیں تو زیادہ نیند کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہوں گے؟  ایک مطالعہ کے مطابق کم نیند ہونے یا زیادہ نیند ہونا دونوں کو صحت پر کافی گہرا اثر پڑتا ہے۔

سیول نیشنل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن  کے محققین نے  موازنہ کرتے ہوئے یہ پتا لگایا کہ  وہ لوگ جو چھ یا ساتھ گھنٹے نیند کرتے ہیں یا اس سے کم نیند کرتے ہیں ان میں  میٹابولک   میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور کمر   میں چکنائی بھر جاتی ہے جبکہ وہ خواتین جو  چھ گھنٹے سے کم سوتی ہیں ان کی صحت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں

ریسرچر نے یہ بھی بتایا کہ وہ مرد جو دن میں دس گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں وہ میٹابولک سینڈروم کا شکار ہوجاتے ہیں ، اور اس سنڈروم کی وجہ سے ان کے کمر میں چکنائی بھر جاتی ہے اور مریض زیابیطس کا شکار ہوجاتا ہے۔

مصنفین  نے یہ پتا لگایا ہے کہ 11 فیصد مرد اور 13 فیصد خواتین چھ گھنٹے سے کم سوتی ہیں جبکہ 1.5 فیصد مرد اور 1.7 فیصد عورتیں  دس گھنٹے سے زیادہ  کی نیند کرتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر زیادہ سونا بھی صحت کیلئے مفید نہیں اور کم سونا بھی صحت کیلئے مفید نہیں تو ایک انسان کو کتنے گھنٹے کی نیند کرنی چاہیے؟

زیادہ دیر تک سونے سے جہاں صحت پر ڈپریشن اور اسٹروک جیسے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں ایسے میں وہ لوگ جن کی عمر 18 سے 64 کے درمیان ہے انہیں 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کرنی چاہیےاور وہ بھی  بغیر کسی رکاوٹ کے بلکہ  چند ماہرین کا ماننا ہے کہ  7 گھنٹے کی نیند کرنا زیادہ اچھا ہے۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز