پاکستان کابھارت سے روئی کی درآمد پرانحصاربڑھ گیا
اسلام آباد:کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث بھارت سے روئی کی درآمد پر انحصار بڑھ گیا، پاکستان نے رواں سیزن کے دوران سولہ لاکھ ساٹھ ہزار کاٹن بیلز درآمد کی گئیں۔
پاکستان کاٹن جنرز فورم کے مطابق موسمی تغیرات اور شدید بارشوں کے باعث ملک میں کپاس کی پیدوار گذشتہ اٹھارہ سال کی کم ترین سطح پر آگئی، اکتیس جنوری تک کپاس کی پیداوار تینتیس فیصد کمی سے چھیانوے لاکھ بیلز تک محدود رہی، جس کے بعد بھارت سے روئی کی درآمد بڑھ گئی۔
رواں سیزن بھارت سے روئی کی درآمد میں تین سو اڑتیس فیصد نمایاں اضافہ ہوا، اور درآمدی حجم سولہ لاکھ ساٹھ ہزار بیلز تک پہنچ گیا۔دوہزار چودہ پندرہ میں تین لاکھ اناسی ہزار کاٹن بیلز درمد کی گئی تھیں۔
پاکستان کاٹن جنرز فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ملکی زرعی اور جننگ شعبے کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے روئی کی درآمد پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی فوری عائد کی جائے۔
Comments are closed on this story.