آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کیلئے مفید پھل اور سبزیاں
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے مرد وں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس مسئلے کے کئی اسباب ہیں مثلاً دباؤ، نیند کی کمی، ہارمونل تبدیلی، اُلجھا ہوا طرز زندگی،ورثے میں ملنا اور بہت سے۔ لیکن اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو نہ صرف یہ آپ کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ آپ کو بہت سے صحت کے مسائل کی جانب بھی لے جاسکتے ہیں۔
البتہ وٹامن سے بھرپور غذا کو اپنانے کہ علاوہ ایسے بہت سارے طریقے ہیں جن پر عمل کرکے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو علاج کیا جاسکتا ہے ۔ تو چلیں آج ہم آپ کو چند ایسے پھل اور سبزیوں ےک بارے میں بتاتے ہیں جن کو اپنی خوراک میں استعمال کرنے سے سیاہ حلقوں کو خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
٭ٹماٹر
وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور یہ غذاآپ کی جلد کو صحت مند رکھتی ہے ، اس کے علاوہ یہ پھل آپ کی آنکھوں کو سیاہ حلقوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
ٹماٹر کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کرخون کی روانگی کی کارگردگی بہتر ہوجاتی ہے اور اس میں موجود وٹامن سی جلد کو داغ اور دھبوں سےمحفوظ رکھتا ہے۔
٭کھیرا
آپ نے بعض اوقات لوگوں کو کھیرے کے ٹکڑوں کو آنکھوں پر لگا تے ہوئے دیکھا ہوگا اور دراصل یہ ترکیب آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کیلئے ہوتی ہے۔ البتہ کھیرے کو صرف آنکھوں پر لگانے کا ہی فائدہ نہیں بلکہ اسے اپنی خوراک کا حصہ بنانے بھی آپ کیلئے کافی مفید ہے۔
کھیرا کولیجن کی نشونما کی کارگردگی بڑھاتا ہے جس کی مدد سے آپ کی جلد میں لچک پیدا ہوتی ہے۔
٭وٹامن ای سے بھرپور خوراک
وٹامن ای سے بھرپور خوراک کو آنکھوں کیلئےجادوئی غذا ماناجاتا ہے۔ یہ غذائیں آپ کو انزائمز سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں جو جلد کی لچک کو تور دیتا ہے اور سیاہ حلقے آپ کی آنکھوں کے گرد نہیں بنتے۔ وٹامن ای سے بھرپور خوراک میں بدام ، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیج شامل ہے۔
٭ہری سبزیاں
سبزیاں جیسے کہ گوبھی، پالک اور دیگر ہری سبزیاں وٹامن کے سے مالا مال ہوتی ہیں جو خون کی روانگی کی کارگردگی کو بہتر کرتے ہوئے جلد کو متاثر کرنے میں مدد کرتی ہے۔
یاد رہے کہ خراب جلد اس چیز کی نشانی ہوتی ہے کہ آپ کے جسم میں خون کی روانگی کا عمل خراب ہے اور اسی وجہ سے آپ کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پیدا ہوتے ہیں۔
Comments are closed on this story.