Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موبائل فون کو صاف کرنے کے مفید طریقے

شائع 12 جون 2018 05:39pm
سائنس

Image result for cleaning smartphone

انسان ایک چیز ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہوئے ہر جگہ سفر کرتا ہے اور وہ چیز اور کوئی  نہیں بلکہ موبائل فون ہے۔  آج کل کے اس دور میں لوگ موبائل فون کے بغیر کہی نہیں جاسکتے یہاں تک کے زیادہ تر لوگ بیت الخلاء میں بھی فون لے کر جاتے ہیں۔  جبکہ  مختلف ریسرچ کے مطابق  موبائل فون   ایک ایسی ڈیوائز ہے جو گندی حالت میں ہمارے پاس موجود ہوتی ہے اور ہمیں اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔

اسی لیے اپنے اسمارٹ فونز کو صاف رکھنے کیلئے ان ٹپس پر عمل کریں۔

٭الکوحل سے صفائی

اپنے اسمارٹ فونز کو صاف کرنے کیلئے  کھڑکیوں کو صاف کرنے کا مرکب، اسپرے، امونیا یا دوسرے گھر کی چیزیں صاف کرنے والے مرکب کا  استعمال نہ کریں بلکہ  صاف پانی  اور  ذرا سے الکوحل کو اپنے فون پر ملیں۔

٭کی پیڈ اور پلاسٹک کور

اگر آپ کو فون کے بٹن صاف کرنے ہیں یہ پھر  آپ کے فون کا کور پلاسٹک کا ہے تو  آپ ملائم کپڑا یا روئی کو الکوحل میں ڈال  کر فون میں موجود گندگی کو صاف  کرسکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ لوہے پر اس کا استعمال نہ کریں۔

٭بیٹری  کی صفائی

روئی کی مدد سے بیٹری کے کور  کے اندر آرام سے صفائی کریں تاکہ بعد میں آپ کو فون چارج کرنے میں مسئلہ پیش  نہ آئے۔

٭فون  کی اسکرین

فون کی اسکرین کو صاف کرنے کیلئے ملائم کپڑا(  جس سے آپ بعض اوقات اپنے چشمے صاف کرتے ہیں) اور نلکے کا پانی استعمال کریں۔ فون کو پورا جائزہ لیتے ہوئے آپ کو جہاں جہاں دھول مٹی یا گندگی نظر آئے اسے اس کپڑے سے صاف کرلیں۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا