Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیاز اور لہسن کی بو سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ

شائع 12 جون 2018 10:47am

smell

پیاز اور لہسن کا شمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو ہمارے کھانوں کو لذت تو فراہم کرتی ہیں مگر ساتھ ہی ان میں ایک تیز بو بھی ہوتی ہے جو سانس میں شامل ہوکر خاصا ناخوشگوار احساس پیدا کرتی ہے۔

اکثر افراد ان غذاؤں کو استعمال کرنے کے بعد اس بات سے پریشان ن ظر آتے ہیں کہ اس سے فوری کیسے چھٹکارا پایا جائے تو ایسے افراد کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر آپ فوراً اس ناخوشگوار مہک سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

دودھ

Image result for milk

ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دودھ لہسن اور پیاز میں موجود بو پیدا کرنے والے کمپاؤنڈز کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ بازار میں ملنے والا کھلا دودھ اس بو کو مؤثر طریقے سے کم کرنے میں ملائی سے پاک دودھ کے مقابلے میں زیادہ مفید ہوتا ہے۔ بس ایک گلاس دودھ پئیں اور اس مہک کو بائے بائے کہیں۔

لیموں

Image result for lemon

لیموں میں ترش ایسڈ موجود ہوتا ہے جو منہ میں بس جانے والی مہک کو مار دیتا ہے۔ لیموں میں ایسی جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں جو سانس میں بو کا باعث بننے والے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔ بس آپ ایک گلاس پانی میں لیموں کا عرق شامل کریں اور 2 سے 3 کلّیاں کریں۔

کھانے کا سوڈا

Image result for baking soda

ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور گرمی پانی میں چٹکی بھر نمک کے ساتھ مکس کریں۔ اس محلول سے کلیاں کریں بو غائب ہوجائے گی۔

چینی

Image result for sugar

چینی میں موجود اجزاء سانس میں بو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کے خاتمے کا باعث بنتے ہیں۔ بس چینی لیں اور چبانے سے قبل کچھ دیر ایسے ہی منہ میں کچھ دیر رکھ لیں۔

سیب

Image result for apples

سیبوں میں موجود قدرتی انزائمے سلفر کمپاؤنڈ کو ٹکڑے کرکے پیاز یا لہسن سے ہونے والی سانس کی بو کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔ لہسن یا پیاز کی بو سے چھٹکارے کے لئے سیب کا جوس پی لیں یا کھالیں۔