اب آپ ایک گھنٹے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔۔۔؟
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام زیادہ دیر کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے فیچر کے بارے میں غور کررہا ہے۔ اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک گھنٹے سے ذیادہ وقت کی ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے جس کی مدد سے انسٹاگرام ، یوٹیوب اور فیس بک کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
انسٹاگرام کا یہ منصوبہ فی لحال حتمی نہیں ہے اور انسٹاگرام کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں ہوسکا ہے کہ پوسٹ کی جانےوالی ویڈیو کی لمبئی کتنی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ورٹیکل ویڈیوز پر زیادہ توجہ دے گا۔ جب کہ انسٹاگرام اسٹوریز کا فیچر ورٹیکل ویڈیوز کیلئے ہی ڈیزائن کیا جاچکا ہے جہاں صارفین 15 سیکنڈ تک کی ویڈیو اسٹوریز کی شکل میں پوسٹ کرسکتے ہیں اور ایپ پر ایک منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے۔
البتہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انسٹاگرام اسٹوریز یا پوسٹ پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر کی ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز والا فیچر دنیا بھر میں ایک دن میں 300 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں اور کمپنی نےحال ہی میں اپنے پارٹنرز سے لمبی ویڈیوز پوسٹ کرنے کیلئے نئے فیچر متعارف کروانے کے متعلق بات کی ہے۔
Comments are closed on this story.