Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سعد رفیق نے حلقہ بندیوں پراعتراضات اٹھا دیئے

شائع 10 جون 2018 05:44pm
خواجہ سعد رفیق-فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق-فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھاتےہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ان کے پرانے حلقے کو تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابقہ حلقہ اب این اے129، 131 اور 132 میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں بنیادی اصولوں سے انحراف کیا ہے، جو افسوسناک ہے۔

جبکہ الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں مکمل میرٹ اور کسی کو فائدہ یا نقصان دینے کیلئے نہیں کی گئی۔