Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھنویں گھنی اور خوبصورت بنانے کے لئے 4 مفید تیل

اپ ڈیٹ 18 مئ 2018 10:26am

eyebrowsجب بات آتی ہے ظاہری خوبصورتی کی تو بھنویں وہ چیز ہیں جو چہرے کی کاملیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خوبصورت اور واضح بھنویں شخصیت پر بڑا اثر ڈال کر اسے پُکشش بناتی ہیں۔

موجودہ رجحان کے تحت موٹی اور گھنی بھنویں پسند کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کی بھنویں قدرتی طور پر باریک ہیں یا کسی وجہ سے پتلی ہو گئی ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ آج ہم آپ کو ان قدرتی تیلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے جو بھویں گھنی کرنے کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

زیتون کا تیل

متعدد خصوصیات سے بھرا یہ تیل وٹامن اے اور ای کا زریعہ ہے۔ یہ دونوں اجزاء بالوں کی پیداوار بڑہانے کے لئے مفید ہیں۔ صرف چند قطرے زیتون کا تیل لے کر چند منٹ تک اپنی بھنووں پر مساج  کریں۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل بھنووں کے ارد گرد کی جلد کو نمی فراہم کر کے اسے بہتر بناتی ہے۔ یہ عمل بھنووں کے بالوں کی نشونما کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اپنی بھنووں پر اس تیل سے مساج کریں اور صبح کو دھو لیں۔

ارنڈی کا تیل

ارنڈی کا تیل بھنووں کے گھنے پن کے لئے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ اس میں موجود پروٹین اور فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار بھنووں کو گھنا بنانے میں کارآمد ہیں۔

بادام کا تیل

اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن ای سے بھرپور بادام کا تیل بھی باکوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بادام کے تیل سے بھنووں پر اچھی طرح مساج کریں اور چند گھنٹوں بعد دھو لیں۔

Thanks to TOI