Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے

hairسر کے بال لمبے کرنے میں مہینوں سے سال تک کا عرصہ لگ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بالوں کی لمبائی میں ہر مہینے آدھے انچ کا فرق آتا ہے۔ اس لئے واضح فرق نظر آنے میں چند مہینوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔ حالانکہ ایسا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے جسے استعمال کر کے معجزاتی طور پر بال بڑھائے جا سکیں۔ لیکن کچھ قدرتی طریقے ضرور موجود ہیں جو بالوں کی نشونما میں مدد دے سکتے ہیں۔

بال تراشنا

یہ سوچ بلکل غلط ہے کہ باقاعدگی سے بال تراشنا بالوں کی لمبائی کم کر دیتا ہے۔ درحقیقت بال تراشنے کا عمل بے جان اور روکھے سروں کو ختم کر کے ان کی نشو نما میں تیزی لاتا ہے۔

شیمپو

شیمپو کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کریں۔ اکثر اوقات شیمپو کرتے رہنے سے بالوں کا قدرتی تیل اور نمی ختم ہوجاتی ہے۔ اس لئے بال روکھے اور خشک ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اس طرح بالوں کی لمبائی بھی متاثر ہوتی ہے اور قدرتی تیل کی عدم موجودگی انہیں بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔

Related image

کنڈیشنر

بالوں کی دیکھ بھال میں ایک بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر استعمال نہیں کیا جاتا۔ اگر آپ کے بال قدرتی طور پر خشک نہ بھی ہوں تو بھی صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر کا استعمال لازمی ہے۔ کنڈیشنر ان میں نمی برقرار رکھ کر انہیں پُر رونق بناتا ہے۔

تیل

بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا بھی ان کی مناسب نشونما کے لئے ضروری ہے۔ تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں ٹوٹنے اور جھڑنے سے روکتا ہے۔

Related image

برش

روزانہ رات کو باقاعدگی سے بالوں میں کنگھی یا برش پھیرنے سے سر کی جلد میں دوران خون تیز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کا قدرتی تیل سر کی جلد سے بالوں کے سِروں تک باآسانی پہنچ جاتا ہے اور اس طرح بالوں کی نشونما درست ہو کر ان کی لمبائی میں بھی فرق آتا ہے۔

Thanks to TOI