Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ان 5 طریقوں سے نیند کی کمی یا سونے میں دشواری سے نجات حاصل کریں

sleepرات کی پُر سکون نیند جسمانی اور ذہنی صحت پر حیران کن انداز میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ بستر سے لے کر سونے سے پہلے کی مصروفیات نیند پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں یا رات کو سونے میں مشکل پیش آتی ہے تو ان چند باتوں پر عمل کریں اور نیند کی کمی کی شکایت سے نجات پائیں۔

وقت

رات کو سونے اور صبح جاگنے کا ایک وقت متعین کرلیں۔ روزانہ اسی وقت پر سوئیں اور صبح ایک وقت پر جاگیں۔ اس کے علاوہ صرف اس وقت سونے کے لئے لیٹیں جس وقت آپ پر نیند غالب ہونے لگے

جگہ

سونے کے لئے ایک کمرے کا انتخاب کر لیں۔ یہ کمرہ اور اس میں موجود بستر صرف سونے کے لئے استعمال کریں۔ اس کمرے میں کوئی اور کام نہ کیا جائے۔ اس کمرے میں موبائل کے استعمال، موسیقی سُننے یا ٹی وی دیکھنے سے گریز کریں۔

مشروبات

سونے سے تقریباً 6 گھنٹے پہلے چائے، کافی، کولڈ ڈرنکس یا اینرجی ڈرنکس کا استعمال ترک کر دیں۔

جھپکی

اس بات کا اطمینان کر لیں کہ رات کو سونے سے پہلے آپ بھرپور طریقے سے تھکے ہوئے ہوں۔ رات سعٓونے سے پہلے دن میں کسی بھی وقت جھپکی لینے یا قیلولہ  کرنے سے گریز کریں۔ اگر ایسی ضرورت محسوس بھی ہو تو ہمیشہ دوپہر تین بجے کے بعد کبھی نیند نہ لیں۔

ورزش

رات سونے سے تین چار گھنٹے پہلے کسی بھی قسم کی ورزش کرنا چھوڑ دیں۔ ورزش کرنے سے جسم کو متحرک کر دینے والے ہارمونز خارج ہونے لگتے ہیں۔ اس لئے ورزش کا بہترین وقت صبح میں ہوتا ہے۔

Thanks to HT