Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کانز فیسٹیول میں

شائع 14 مئ 2018 03:31pm

mahiraimage

کانز: اداکارہ ماہرہ خان کے نام ایک اور اعزاز ،ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔

فرانس میں جاری فیسٹیول میں ماہرہ خان کی فلم سات دن محبت اِن کی نمائش ہوگی، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول  میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپیٹ پر جلوے بکھیرے گی۔ فیسٹیول میں پاکستانی فلم سات دن محبت ان آج فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم میں ماہرہ خان مرکزی کردار نبھارہی ہیں  جبکہ شہریار منور ہیں ماہرہ کے ہیرو ہیں۔ فلم سات دن محبت ان عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ وہ اس فیسٹیول کو لےکر تھوڑی نروس بھی ہیں اور خوش بھی۔