Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی فلم 'منٹو' کا ٹریلر کینز فلم فیسٹیول کے موقع پر ریلیز کردیا گیا

اپ ڈیٹ 13 مئ 2018 01:47pm

sdsd

نوازین الدین صدیقی  کی نئی فلم 'مانٹو' کا ٹریلیر ہفتہ کو ریلیز کردیا گیا۔   فلم کا ٹریلر 71ویں سالانہ کینز فلم فیسٹیول میں بھی  پیش کیا گیا تھا۔

فلم 'منٹو' کی ریلیز ہونے کا انتظار مداح کافی عرصے سے کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

مشہور اداکارہ اور ہدایت کارنندیتا داس10 سال بعد  اپنی دوسری فلم ڈائریکٹ کرنے جارہی ہیں۔ فلم کی کہانی مشہور مصنف اور ڈرامہ نگار سعادت حسن منٹو  پر مبنی ہے جس کا کردار نوازین الدین صدیقی نبھارہے ہیں۔

ٹیزر  کے ریلیز ہوتے ہی  سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی  اور کافی کم وقت میں ٹیزر پر بےشمار ویوز آگئے۔

ٹیزر میں منٹو کی نجی زندگی، بے باک تصانیف اور ان کے خلاف ہونے والے کورٹ کیس کی کچھ جھلک دکھائی گئیں ہیں۔

فلم'منٹو' کی ٹیم نے کہانی کی وضاحت ان الفاظ میں کی ہے'دو قوم، دو لڑکھڑاتے ہوئے شہر اور حقیقت سے پردہ اٹھانے والا ایک شخص۔'

 کینز  کی تقریب میں'منٹو' فلم کی لانچ پر نندیتا کا کہنا تھا کہ یہ فلم لوگوں کیلئے سبق اموز تو نہیں ہوگی بلکہ انہوں نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ'عوام کو  یہ کہانی سنانے کا مقصد ہے کہ لوگوں کو پتا ہو کہ منٹو  کو آج بھی اہمیت دی جاتی ہے۔منٹو ایک واحد شخص تھا جو  ساری مصیبتوں کے باوجود سچ سے پردہ اٹھاتا تھا اور جوان نسل  کیلئے  یہ وہ مصنف ہے جو لوگوں کو متاثر کیے بغیر نہیں چھوڑ سکتا ۔ میرے خیال میں اس فلم کی مدد سے لوگ منٹو کی   شخصیت کے بارے میں جانیں گے اور اس کی زندگی سے ضرور متاثر ہوں گے۔'

فلم کا ٹیزر دیکھیں:

فلم میں نوازین الدین صدیقی کے علاوہ راسیکا ڈگل، تاہر راج بھاشن بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ جبکہ فلم اسی سال ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ: ڈیلی ٹائمز