Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندر کی تہہ میں موجودمشہورٹائی ٹینک جہازکو دیکھنا اب ممکن

شائع 11 مئ 2018 05:19pm

گاگادس

ہالی ووڈ کی مشہور فلم 'ٹائی ٹینک' تو ہر کسی نے دیکھی ہوگی لیکن چند لوگوں کو ہی پتا  ہو گا کہ ٹائی ٹینک دنیا کا سب سے مشہور بحری جہاز تھا جو 1912 میں ڈوبا اور اس حادثے میں 1500  مسافر ہلاک ہوئے ۔

ڈوبنے کے 70 سال بعد اس جہاز کے ملبے کا پتا چلا جس کے بعد جیمز کیمرون نے تاریخی فلم بھی بنائی۔

ٹائی ٹینک کا ڈھانچے سمندر کی اتنی گہرائی میں موجود ہے کہ یہاں تک پہنچنا خلا ءمیں جانے سے کہیں زیادہ مشکل ہے جس کی وجہ سے بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ٹائی ٹینک کے ملبہ  اپنی آنکھوں سے  دیکھا ہو۔

لیکن اب ایک کمپنی 'اوشین گیٹ '  1 لاکھ ڈالرز(1.5 کڑور پاکستانی روپے) معاوضہ لے کر سیاحوں کو  بذریعہ آبدوز ٹائٹینک دکھانے  جا رہی ہے۔

منصوبے کے تحت 54سیاح   سمندر کی چار ہزار میٹر گہرائی میں  جا کر ٹائی ٹینک  کا 3 -ڈی ماڈل  بنانے میں  سائنس دانوں کی مدد کریں گے۔

یہ 3-ڈی  ماڈل  ایچ ڈی کمرے، لیزر اور سونر ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا جائے گا۔

آبدوز کے زریعے   سمندر  کی گہرائی تک جانا ایک  مہنگا  سفر ہے لیکن آوشین گیٹ ٹائی ٹینک کے ڈھانچے  تک پہنچنے کیلئے ایک نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے جارہا ہے جس کے ذریعےسیاح کم خرچ میں یہ سفر کر سکیں گے۔

یہ کمپنی آئند ہ بھی سیاحوں کو دیگر مشہور بحری جہاز کے ڈھانچے پر لے جاتی رہے گی۔

بشکریہ: The economist