Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب پریتی زنٹا سہواگ پر برس پڑیں

اپ ڈیٹ 12 مئ 2018 09:03am

ساگف

ممبئی: آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب پلے آف کے مراحل میں داخل ہونے کیلئے بےحد محنت کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے اور ایسے میں راجھستان رائل کے ہاتھوں شکست پاناان کیلئے مسئلہ کا باعث بن چکا ہے۔

منگل کو کنگز الیون پنجاب اور راجھستان رائل کے درمیان کھیلے  جانے  والے میچ میں راجھستان رائل نے ، پنجاب کو 15 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد  کنگز الیون پنجاب  کے کیمپ میں مزید پریشانی بڑھ گئی۔

ٹیم کی کو شریک مالک  اور معروف بولی وڈ اداکارہ پریتی زینتا بھارت کے سابق کپتان اور کنگز الیون کےکرتا دھرتا وریندر سہواگ پر برس پڑیں۔

کہا جارہا ہے کہ 5 سال تک آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون کا سہارا دینے کے بعدسہواف آئندہ سیزن میں آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق  زینتا  میچ ہارنے کی وجہ سے کافی افسردہ تھی جس کے بعد انہوں نے سہواگ کو ڈریسنگ روم جانے سے پہلے ہی   روک لیا اور ان پر برس پڑیں۔

پریتی زینتا نے کنگز الیون کی ہار کا سارا الزام  سہواگ پر ڈال دیا جس کے بعد  سہواگ نے اپنی رائے ٹیم کے دوسرے مالکوں سے  شیئر کی۔

ذرائع کے مطابق سہواگ نے  کنگز الیون پنجاب کے مالکوں نیس وادیا اورموہت  بُورمان  سے اس متعلق بات کی اور انہیں کہا کہ  زینتا  پر توجہ دے کیونکہ وہ پہلے  کی طرح پھر سے کرکٹ کے معاملے میں ٹیم کو پریشان کررہی ہیں۔

ایک رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ 'ویرو نے دیگر مالکو سے یہ بھی کہا تھا کہ پریتی زینتا کو روکنا ضروری ہے ۔ میں ان  کی کسی بھی بدتمیزی یہ مشورے کا کوئی جواب نہیں دوں گا اور انہیں  بھی چاہیے کہ وہ کرکٹ کے متعلق اپنا فیصلہ نہ سنائیں۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پریتی زینتا اور وریندر سہواگ کا یہ جھگڑا  ٹیم کے ہر میچ ختم ہونے کے بعد دیکھا جاتا ہے البتہ سہواگ اس متعلق  پبلک کے سامنے کوئی رائے پیش نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے ٹیم اپنا دھیان کھو بیٹھے۔

جبکہ کنگز الیون پنجاب کے دوسرے مالک بُورمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے زینتا سے بات کی ہے اور دونوں کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بشکریہ: deccan chronicle