کس گلاس میں سب سے زیادہ پانی ہے؟
سائنسدانوں نے بہت عرصہ پہلے ہی یہ ثابت کردیا تھا کہ پہیلیوں کی وجہ سے ہماری یاداشت بہتر ہوتی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ پہیلیوں کو سلجھانا ایسا ہے جیسے روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والی مصیبتوں کا سامنا کرنا ۔ ایسے میں پہیلیاں آپ کی سوچ کو بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔
البتہ پہیلیاں سلجھانے سے صرف بچوں کو فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ بڑے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کے سامنےایک ایسی پہیلی سامنے لارہے ہیں جسے سلجھانے کیلئے آپ کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑیں گا۔
دی گئی تصاویر میں چار پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں جس میں سے ایک گلاس میں کینچی ہے ، ایک میں پیپر کلپ ، ایک میں ربر جبکہ آخری گلاس میں گھڑی رکھی ہوئی ہے۔
اب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ چاروں گلاس میں سے زیادہ پانی کس گلاس میں ہوگا؟
اس پہیلی کو حل کرنے کیلئے ذرا سا سائنس پڑھا ہوا ہونا ضروری ہے۔
کیا آپ اب تک اس پہیلی کو حل نہیں کرپائے۔
ساری چیزوں میں سے پیپر کلپ ایک واحد چیز ہے جو گلاس میں موجود کم اسپیس لے گی کیونکہ پیپر کلپ سائز میں باقی دی گئی چیزوں سے چھوٹی ہے، اور اگر آپ چاروں گلاسز سے چیزیں نکال دیں گے تو سب سے زیادہ پانی پیپر کلپ والے گلاس میں موجود ہوگا۔
Comments are closed on this story.