دنیا کا سب سے خوش ملک کونسا ہے اور کیوں؟
نیشنل جیوگرافک اور بلو زون آف ہیپینس' کے مصنف ڈین بیوٹینر کے مطابق ڈنمارک میں رہنے والے لوگ اپنی زندگی سے سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔
اس ملک میں رہنے والے لوگ اس لیے اپنی زندگی سے خوش ہوتے ہیں کیونکہ ان کی گورنمنٹ ان کی زندگی کی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں کبھی کچھ غلط نہیں ہوسکتا۔
ڈینش اپنے ملک میں جہاں چاہے وہاں اپنی مرضی کی نوکری کر سکتے ہیں اور اپنے خوابوں کو یوں وہ پورا کرسکتے ہیں لیکن ڈنمارک ایک ایسا ملک ہے جہاں ارادوں کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی اور اسی وجہ سے وہاں رہنے والے لوگ زندگی کی دور کا حصہ نہیں بنتے بلکہ زندگی کے ہر لمحے کا مزہ لیتے ہیں۔
ڈینش لوگ ہر وقت نئے کپڑے اور نئی گاڑیاں نہیں لیتے رہتے بلکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔
ڈنمارک وہ ملک ہے جہاں آپ کو وہ لوگ ملیں گے جو آرکیٹیکچر میں اچھے ہیں، جو اچھے ریستوران اور فرنیچر کی اچھی ڈیزائن بناتے ہیں۔ یعنی یہاں کے رہنے والے لوگ وہ کام کرتے ہیں جو کام انہیں پسند ہے اور ایسے میں کام بھی ہوجاتا ہے اور وقت بھی صحیح جگہ صرف ہوتا ہے۔
اگر خوشی کی بات کی جائے تو لوگوں کا ماننا ہے کہ ہر وہ چیز جس سے لطف اندوز ہوا جائے وہ خوشی ہوتی ہے البتہ مصنف ڈین کا ماننا ہے کہ روزمرہ کی زندگی سے پریشانیوں اور ذہنی دباؤ کا ختم ہوجانا اصل خوشی ہےاور ایسے میں اگرآپ کا ملک آپ کی ہیلٹھ انشیورنس، تعلیم کی زمانت اور ریٹائرمنٹ پلین کا خاص خیال رکھیں تو کیسے کوئی شہری اپنی زندگی سے خوش نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.