Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پپیتے کے بیج کھانے کے 8 حیران کن فوائد

شائع 10 مئ 2018 02:49pm

Image result for papaya seed

پپیتا ایک ایسا پھل ہے ناشپاتی کی شکل کا ہوتا ہے جسے آسانی سے  بازار سے خریدا جاسکتا ہے۔ یہ وہ پھل ہے جو پورے سال دستیاب ہوتا ہے۔

یہ پھل ایک ایسا قدرتی ٹوٹکا ہے جو  کینسر ، دل کی بیماریاں، ہضمہ کے مسائل ، زیابطیس اور زخم  کی تکلیف سے لڑنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ پپیتا نارنگی، گلابی اور پیلے رنگ  میں دستیاب ہوتا ہے جبکہ اس کے اندر کالے رنگ کے بیج ہوتے ہیں۔

پپیتے کے بیج کا ذائقہ کافی کڑوا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے لوگ اس پھل کو کھاتے ہوئے بیج کو پھینک دیتے ہیں یا ضائع کردیتے  ہیں جبکہ  یہ لوگوں کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے کیونکہ  وہ ان بیجوں کے فوائد کے بارے میں لاعلم ہیں۔

تو چلیں آج ہم آپ کو پپیتے کے بیج کےصحت پر پڑنے والے چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سوجن  کا علاج

پپیتے کے بیجوں میں قدرتی طور پر دافع سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرتی ہیں۔

اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات

پپیتے کے بیجوں کی ایک چمچہ آپ کو وائرل انفیکشن  سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور ٹائیفائڈ  اور ڈینگی جیسے بیکٹریا سے آپ کے جسم کو محفوظ رکھتا ہے۔ ٹائیفائڈ کے علاج کیلئے یہ سب سے مفید پھل ہے۔

پیٹ میں کیڑوں کا خاطمہ

یہ بیج  پاپین جیسے اینزائمز سے مالا مال ہوتے ہیں  جو  آنتوں کے کیڑوں کو مار نے میں آپ کی مدد کرتےہیں اور ہضم  نے ہونے والے نقصان دے پروٹین کا بھی خاطمہ کردیتے ہیں۔

جگر کی حفاظت

پپیتے کے بیجوں میں موجود اہم غذائی اجزاء جگر کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں  ۔ یہ بیج آپ کے جگر کی تمام  بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے۔  آپ کو صرف  پپیتے کے5 بیج کولیموں  کے جوس کی ایک چمچ کے ساتھ ملادینا  ہے اور پورے مہینہ اسے پینا ہے جس کی مدد سے آپ جگر کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

عمل انہضام کیلئے

پپیتے میں موجودگلائی سائل، پیپین جیسےانزائمز آپ کے جسم کو صاف کرتے ہیں اورعمل انہضام میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ

پپیتے کے غذائی اجزاء کینسر کے خلیات اور ٹیو مر کی افزائش کو روکتے ہیں۔ ان بیجوں کو استعمال کرکے اپنی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور لمبی زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

بلڈ پریشر  قابو

پپیتا  کارپین  جیسے غزائی اجزاء سے مالا مال ہوتا ہے جس کی مدد سے ہائے بلڈ پریشر پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

گردے کی بیماریوں سے نجات

پپیتے کے بیج  گردے کی صحت کو بہتر کرتے ہیں اورگردہ خراب ہونے سے آپ کو محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بیج گردے سے متعلق بیماریوں اور پوئزننگ سے لڑنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

پپیتے کے بیج کھانے کا طریقہ

پپیتے کے بیج کو آپ کچا  پھل سے نکال کر کھاسکتے ہیں یا  پھر  پھل کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں البتہ یہ پیج کیونکہ ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں اس کیلئے آپ  ان بیجوں کو سلاد کی ڈریسنگ میں، دودھ یا شہد کے ساتھ بھی ملا کر کھاسکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین پپیتا یا اس کے بیج استعمال نہ کریں اس کے علاوہ پپیتے کے بیجوں میں طاقتوار اینٹی پیراسیٹک اثرات ہوتے ہیں اسی لیے بچوں  کو دینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

Facebook page Demic بشکریہ