Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی دشمنی لے کر اپنا کیریئر برباد کرنے والی بولی وڈ شخصیات

اپ ڈیٹ 10 مئ 2018 12:10pm

main

سلمان خان کو بولی وڈ کا بھائی جان ایسے ہی نہیں کہا جاتا، وہ واقعی بولی وڈ کے بھائی ہیں۔ دو دہائی سے زائد عرصے سے بولی وڈ پر راج کررہے سلمان خان نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، ان کی زندگی کا سب سے زیادہ زیرِ بحث موضوع ان کی شادی رہا۔

لیکن آج ہم آپ کو سلمان خان کی شادی سے متعلق کچھ نہیں بتانے جارہے بلکہ ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے سلمان خان سے پنگا لے کر اپنے کیریئر کو برباد کرلیا۔ ذیل میں ان اداکاروں کی فہرست ملاحظہ کریں۔۔

وویک اوبرائے

Image result for vivek oberoi

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں ایک دور میں سلمان خان اور ایشوریا رائے ایک دوسرے کے خاصے قریب تھے۔ تاہم دونوں کا تعلق چند وجوہات کی بناء پر تقویت نہ پاسکا اور علیحدگی ہوگئی۔ بعد ازاں جب ایشوریا اور وویک فلم 'کیوں ہوگیا نا' کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

تاہم جب سلمان خان کو اس بارے میں علم ہوا تو وویک اوبرائے کے مطابق سلمان نے انہیں 42 مرتبہ کال کی اور نشے کی حالت میں خوب برا بھلا کہا اور گالیاں دیں۔ جس کے بعد وویک نے ایک پریس کانفرنس بلائی اور تمام واقعے کو میڈیا کے سامنے بیان کرنے اور سلمان خان پر ہراسگی کا الزام لگانے کی غلطی کردی۔

اس تمام واقعے نے سلمان خان کے کیریئر پر تو کوئی اثر نہ ڈالا مگر وویک کا کیریئر پستی کی جانب گامزن کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے سلمان خان سے معافی بھی مانگی مگر سلمان نے انہیں معاف نہیں کیا۔

رنبیر کپور

Image result for ranbir kapoor

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی لڑکیوں کی فہرست بہت لمبی ہے انہی میں سے ایک کترینہ کیف بھی تھیں۔ لیکن کچھ عرصہ ساتھ گزارنے کے بعد کترینہ نے سلمان خان سے الگ ہوئیں تو وہ رنبیر کپور کے کافی قریب ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے ڈیٹنگ بھی شروع کردی تھی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کی شادی کے موقع پر کترینہ کو خوب کھری کھری سنائی اور کہا کہ تم نے اپنا سرنیم خان میں تبدیل کرنے کا موقع ضائع کردیا اور کپور کو فوقیت دی۔

ارجیت سنگھ

Image result for arijit singh

ارجیت سنگھ نے سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کے موقع پر سلمان خان کو کہا تھا کہ 'سلا دیا آپ لوگوں نے'۔ یہی نہیں شو کے دوران جب ارجیت کو ایوارڈ کے لئے بلایا گیا تو انہیں سوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ شاید سلمان خان کو یہ بات ایک آنکھ نہ بھائی اور ارجیت نے بھی اس بات کو بھانپ لیا، اسی لئے انہوں نے بعد میں سلمان خان سے فیس بک پر معافی بھی مانگی لیکن سلمان خان کو اس قدر برا لگا کہ انہوں نے جواب دینا بھی گوارا نہ کیا۔ بعد ازاں ارجیت نے یہ پوسٹ اپنے فیس بک سے ڈیلیٹ کردی۔

رینوکا شاہانے

Image result for renuka shahane

فلم 'ہم آپ کے ہیں کون' سلمان خان کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم میں رینوکا شاہانے نے سلمان خان کی بھابھی کا کردار ادا کیا۔ بھابھی دیور کی اس کیمسٹری کو ناقدین اور عوام نے خوب پسند کیا۔

حال ہی میں جب عدالت نے 18 سال پرانے کالا ہرن کیس کا فیصلہ سنایا تو رینوکا نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ان کی پوسٹ نے سلمان خان کو نہ جانے کیوں خوب غصہ دلادیا۔

زبیر خان

Image result for zubair khan

بگ باس کے گزشتہ سیزن میں زبیر خان سب سے زیادہ متنازعہ کنٹسٹنٹ تھے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شو پر اپنی غلط پہچان ظاہر کی تھی۔ ایک ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی، بات اس قدر آگے بڑھ گئی کہ سلمان نے انہیں شو سے نکل جانے کا کہہ دیا۔ زبیر نے کہا 'میں وویک اوبرائے نہیں ہوں، میں تیری بجاؤں گا، زبیر خان بھوکا رہے گا نہ تو اس کو کھلائے گا'۔ زبیر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔