Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دھونی اپنی اہلیہ سے پہلے کسے پسند کرتے تھے؟

اپ ڈیٹ 09 مئ 2018 06:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پونا:مہندرہ سنگھ دھونی  کی شخصیت دوسرے کرکٹر سے کافی مختلف ہےاور وہ  اپنی نجی زندگی کے  بارے میں میڈیا کے سامنے گفتگو کرنے سے گریز کرتےہیں۔

یہ وہ واحد بھارتی بلے باز ہیں جو کرکٹ کے میدان میں سکون اور ٹھنڈے دماغ سے کام لیتے ہیں اور اپنی نجی زندگی  کو خود  تک رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

البتہ گزشتہ سال  تجربہ کار کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بولی وڈ فلم بنائی گئی  جس میں دھونی نے اپنی زندگی کے بارے میں  چند ضروری چیزیں بتائی تھیں لیکن  آج ہم آپ کو ان کی نجی زندگی کے متعلق ایک ایسی بات بتائیں گے جن کا زکر نہ تو ان کی بائیو پک میں ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے آج سے پہلےکبھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا زکر کیا  ہوگا۔

دھونی جو کہ آج کل آئی پی ایل کی ٹیم  چنائی سپر کنگ  کی میزبانی کررہے ہیں انہیں  منگل کے روز  گلف آئل کی جانب سے ایک پروموشنل  تقریب میں شرکت کیلئے بلایا گیا جہاں ان سے ایک مشکل سوال پوچھ لیا گیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان  دھونی سے یہ پوچھا گیا کہ انہیں ان کی زندگی  میں سب سے پہلے کونسی لڑکی پسند آئی؟  یہ سوال سنتے ہی دھونی  شروع میں تو ہچکچانے لگے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کی پہلی پسند کے بارےمیں بتایا۔

وکٹ کیپر نے بتایا کہ انہیں ان کی زندگی میں سب سے پہلی لڑکی جو پسند آئی تھی اس کا نام سواتی تھا جو1999 میں ان کے ساتھ بارھویں جماعت میں پڑھتی تھیں۔

البتہ بھارتی کرکٹر اب  ساکشی  کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جن  کا نام زیوا ہے۔ دھونی کی  بیوی ساکشی ان کی شروعات سے مدد کرتی آئی ہیں۔ جہاں جہاں دھونی میچ کھیلنے جاتے ہیں ہمیں ہمیشہ ان کی بیوی ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں شین واٹسن، سوریش رائنا، رویندر جادیجا اور دیگر مشہور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

بشکریہ: deccanchronicle