Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سونم کپور کی شادی میں سلمان اور شاہ رخ کا دھمال

اپ ڈیٹ 09 مئ 2018 06:44pm

Screenshots from video of Sonam Kapoor Ahuja wedding reception. (Photo: Twitter)

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ترین شادیوں میں سے ایک اداکارہ سونم کپور کی شادی ہے جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی تقریباً سب ہی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

منگل کے روز  بھارتی فلم اندسٹری کی معروف اداکارہ  سونم نے بزنس مین  آنند آہوجا سے شادی کی جہاں مشہور سلیبریٹی نے شرکت کرکے سونم کو مبارکباد بھی دی جس میں عامر خان، امیتابھ بچن، کرینہ کپور، کرن جوہر، رانی مکھرجی، رنویر سنگھ اور دیگر  اسٹار شامل تھے۔

جس کے بعد سونم نے شادی کی ایک تقریب کی میزبانی کی جہاں سلمان اور شاہ رخ خان جیسے اسٹار نے شرکت کی۔

شاہ رخ اور سلمان  جو لمبے عرصے تک ایک دوسرے کے حریف رہے اب ایسا لگتا ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کیلئے قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ سونم کی شادی کی تقریب میں دونوں خانز نے ڈانس اسٹیج پر اپنے قدم جمائے اور شاہ رخ خان کے مشہور گانے 'لیلا' پر ڈانس  بھی کیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ڈانس کرنے کے فوراً بعد کنگ خان  نے دبنگ خان کو گلے لگایا ۔ دونوں خانز کو یوں دیکھ کر دیگر اسٹارز بھی اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے لگانے لگے جن میں رنویر سنگھ ، سونم کپور کے والد انیل کپور اور ورون دھون شامل تھے۔

واضح رہے کہ میکا سنگھ  اسٹیج پر 'لیلا' گانا گارہے تھے جس پر دنوں خانز ڈانس کررہے تھے ۔ ویڈیو میں شاہ رخ اور سلمان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد شاہ رخ ، سلمان سے گلے لگتے ہیں اور انہیں دیکھ کر ورون اور رنویر سنگھ بھی اسٹیج پر موجود ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔

شادی ہوتے ہی سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام سونم کپور سے تبدیل کرکے  سونم کپور آہوجا رکھ دیا ہے  جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے پسندیدہ اسٹار کو مبارکباد  بھی دی۔

بشکریہ: deccanchronicle