Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑواں بچوں کے والدین کو ڈپریشن کے خطرات لاحق ہوتے ہیں: تحقیق

شائع 08 مئ 2018 04:04pm

jurwanb

ایک نئی تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ  وہ والدین جنہوں نے جڑواں یا تین یا زائد بچوں کو ایک وقت میں جنم دیا ہوتا ہے، انہیں دیگر والدین سے زیادہ ڈپریشن اور بے چینی ہونے کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایک وقت میں ایک سے زائد بچوں کو جنم دینے والے والدین  کی 48فیصد تعداد شدید ذہنی مسائل میں مبتلا تھی جن میں  صرف 10فیصد کی دیکھ بھال کی گئی۔

یہ تحقیق، دنیا بھر میں عورت کے بچہ جنم  دینے کے بعد کی ذہنی صحت  کے متعلق ہونے والی بحث کے دوران آئی ہے۔ جس میں تجویز ہونے والی نئی ہدایات کے مطابق تمام ماؤں کو بچوں کی پیدائش کے چھ ماہ کے اندر اندر معائنہ ہونا چاہیئے۔

تاہم امریکی محققین نے تحقیق میں اس بات پر اصرار کیا ہے کہ وہ والدین جن کے پاس بیک وقت ایک سے زیادہ بچے ہیں ان کو مخصوص توجہ دی جانی چاہیئے۔

یہ مسئلہ بالخصوص اس بات سے مطابقت رکھتا ہے کہ ایک وقت میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش ہونے میں بہت تیزی اضافہ ہوا ہے کیوں کہ جوڑے اپنے بانجھ پن کا علاج کرانے کی جانب راغب ہوئے ہیں۔

ایک سائیکیٹری اور نفسیات کی ٹیم نے 241والدین کا معائنہ کیاجن میں 197مائیں اور 44 ان کے شریک حیات شامل تھے۔

ان میں سے 48فیصد نے کہا کہ ان کی خواہش   تھی کہ والدین بننے کے بعد شروع کے مہینوں یا سال میں دباؤ سے نمٹنے کیلئے ان کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی جاتی، جس کے سبب  ان میں ڈپریشن اور بے چینی پیدا ہوئی اور ان کے رشتے میں دراڑ پیدا ہوئی۔

صرف 10فیصد والدین ایسے تھے جن کو یہ دیکھ بھال نصیب ہوئی اوران میں سے اکثریت میں ڈپریشن کا علاج کیا گیا۔

Daily mail بشکریہ