Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت :علی گڑھ یونیورسٹی سے بانی پاکستان کی تصویر ہٹانےکے معاملےپر کشیدگی برقرار

اپ ڈیٹ 07 مئ 2018 07:33am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارت میں علی گڑھ یونیورسٹی  سے بانی پاکستان کی تصویر ہٹانے کےمعاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔

بھارت میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں یونیورسٹی سےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کی تصویر ہٹانے کے معاملےپر طلبا کا احتجاج جاری ہے ۔
جس کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات ملتوی کردئیے گئے انتظامیہ کے مطابق ا متحانات اب 12 مئی سے ہوں گے ۔

ہندو انتہا پسندوں کی یورنیورسٹی میں توڑ پھوڑ املاک کو نقصان پہنچانے پر طلبا کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے ،طلباء کی جانب سے حملے کےخلاف انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے  ۔