Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کریم اور ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروسں

شائع 04 مئ 2018 02:58pm

ffafs

آن لائن ٹیکسی سروس   کریم نے ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا ہے جس کے زریعے اب لوگ  اپنے اسمارٹ فون پر ایمبولینس کی سروس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

کریم کے کسٹمرز اب   ایپ میں موجود ایمبولینس   کی سروس پر کلک کرکے 'لیٹر بوکنگ' کرواسکتے ہیں جس کے بعد  ایمبولینس   بکنگ کے وقت بتائی گئی جگہیں اور ٹائم پر پہنچ جائی گی۔

اس سروس کی مدد سے  مریض کو صحیح وقت پر  ایمبولینس فراہم کی جاسکتی ہے۔ البتہ یہ بات یاد رہے کہ  یہ سروس  مریض صرف اس وقت استعمال کرسکتا ہے جب اسے کوئی خاص ایمر جنسی کی صورتحال نہ ہو۔ ایدھی فاؤنڈیشن  ایمبولینس سروس  اس شراکت داری سے نان ایمرجنسی مریض کو ہسپتال منتقل کرنے میں  ایک بڑا کردار نبھا رہی ہے۔

کریم کے کسٹمرز اس سروس کو استعمال کرکے  مریضوں کو ہسپتال تک  پک اینڈ ڈراپ دے سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ سروس ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال نہ کی جائے۔

فلحال یہ سروس  کراچی میں لانچ کی جارہی ہے  لیکن جلد ہی اس سروس کو  پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی لانچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  کریم  اس سروس سے کچھ نہیں کمائے گی بلکہ صارفین سے جمع کی جانے والی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کو جائے گی۔