Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگےکرکٹر کوہلی معمولی فیس پر کاؤنٹی کھیلیں گے

اپ ڈیٹ 04 مئ 2018 01:49pm

viratimage

نیو دہلی:  انڈیا کے سٹار   اور مہنگے بلے باز ویرات کوہلی برطانیہ  کی سرے کاؤنٹی  کے ساتھ انتہائی معمولی معاوضے پر کھیلنے جا رہے ہیں۔

بھارت کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدہ   اسی ہفتہ طے پایا ہے۔

زی نیوز  نےبی سی سی آئی  کے ایک سینئر آفسر کے حوالے سے  بتایا کہ یہ تاثر  غلط ہے کہ ویرات  سرے سے کھیلنے کیلئے بھاری معاوضہ لیں گے  ۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ اس کے برعکس ہے اور برطانیہ کی چیمپئن کاؤنٹی  کوہلی کو محض صرف  ہوائی جہاز کی ٹکٹ ، رہنے کی جگہ اور معمولی  میچ فیس ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور ویرات   برطانوی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے کافی پرجوش ہیں اوراسی لیے معمولی میچ فیس زیادہ  اہمیت نہیں رکھتی۔

'ہمیں معاوضہ سے کوئی مسئلہ نہیں اور  اس  معاہدے  سے دونوں سرے کاؤنٹی کرکٹ اور ہمارے کرکٹ بورڈ کو فائدہ ہوگا۔'

بی سی سی آئی عہدے دار کے مطابق  کوہلی صرف اس لیے کاؤنٹی کھیلنے جا رہےہیں تاکہ مچھ مہینوں میں شیڈول بھارت کے دورہ برطانیہ سے قبل خود کو پچوں اور موسم سے مکمل آشنا کر سکیں۔

یادر ہے کہ  آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان کوہلی رواں سال 18 کروڑ انڈین روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

کوہلی سرے کاؤنٹی کیلئے اپنا پہلا میچ یکم جون کو بیکن ہم میں کھیلیں گےاور  پورے مہینے کُل چھ میچ کھیلیں گے۔

کوہلی کے علاوہ سرے کو جنوبی افریقہ کے  ریٹائر اور  تجربہ کار باؤلر  مورنی مورکل  کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز