Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اس جوس کا ایک کپ روزانہ پیئں اور دس دن میں پیٹ کی چربی گھٹائیں

belly-fatآج ہم آپ کو پیٹ کی چربی ختم کرنے کی ایسی ترکیب بتائیں گے جو ان سب لوگوں کے لئے بہترین ہے جو اپنی جسمانی خوبصورتی بحال رکھنا چاہتے ہیں۔اس ترکیب میں جو اجزاء شامل ہیں وہ دار چینی اور شہد ہیں۔ یہ دونوں اجزاء انسان کی مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔

یہ سادہ سی ترکیب آپ کا نظام ہضم اور میٹابولزم یقینی طور پر بہتر بنائے گی اور جسم سے زہریلے مادے بھی خارج کرے گی۔

دارچینی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جس کا استعمال تقریباً سب کھانوں میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم اس کی صحت بخش خصوصیات سے ناواقف ہیں۔ دار چینی کا استعمال ہمارے جسم کو بھرپور انداز میں غذائیت جذب کرنے کے قابل بناتا  ہے اور انسولین کا تناسب بھی برقرار رکھتا ہے۔

دوسری طرف شہد بھی صحت کا سرچشمہ ہے۔ یہ بھی ہمارا نظام ہضم بہتر بنا کر جسم سے غیر ضروری چکنائی اور فاسد مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے لئے آپ کو اجزاء درکار ہونگے وہ یہ ہیں

2 چائے کے چمچ دارچینی کا پاؤڈر

1 کھانے کا چمچ خالص شہد

1 کپ پانی

ایک پین میں پانی لیں اور ابال آنے تک پکائیں۔ ابلتے پانی میں دارچین کا پاؤڈر شامل کر کے دو سے تین منٹ تک مذید پکائیں۔ اس کے بعد اس محلول کو ٹھنڈا کرلیں اور پھر شہد ملا دیں۔

روزانہ نہار منہ اس محلول کا ایک کپ پئیں اور مطلوبہ نتائج ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔ کچھ ہی دنوں میں واضح فرق نظر آنے لگے گا۔