اس جوس کا ایک کپ روزانہ پیئں اور دس دن میں پیٹ کی چربی گھٹائیں
آج ہم آپ کو پیٹ کی چربی ختم کرنے کی ایسی ترکیب بتائیں گے جو ان سب لوگوں کے لئے بہترین ہے جو اپنی جسمانی خوبصورتی بحال رکھنا چاہتے ہیں۔اس ترکیب میں جو اجزاء شامل ہیں وہ دار چینی اور شہد ہیں۔ یہ دونوں اجزاء انسان کی مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔
یہ سادہ سی ترکیب آپ کا نظام ہضم اور میٹابولزم یقینی طور پر بہتر بنائے گی اور جسم سے زہریلے مادے بھی خارج کرے گی۔
دارچینی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جس کا استعمال تقریباً سب کھانوں میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم اس کی صحت بخش خصوصیات سے ناواقف ہیں۔ دار چینی کا استعمال ہمارے جسم کو بھرپور انداز میں غذائیت جذب کرنے کے قابل بناتا ہے اور انسولین کا تناسب بھی برقرار رکھتا ہے۔
دوسری طرف شہد بھی صحت کا سرچشمہ ہے۔ یہ بھی ہمارا نظام ہضم بہتر بنا کر جسم سے غیر ضروری چکنائی اور فاسد مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس کے لئے آپ کو اجزاء درکار ہونگے وہ یہ ہیں
2 چائے کے چمچ دارچینی کا پاؤڈر
1 کھانے کا چمچ خالص شہد
1 کپ پانی
ایک پین میں پانی لیں اور ابال آنے تک پکائیں۔ ابلتے پانی میں دارچین کا پاؤڈر شامل کر کے دو سے تین منٹ تک مذید پکائیں۔ اس کے بعد اس محلول کو ٹھنڈا کرلیں اور پھر شہد ملا دیں۔
روزانہ نہار منہ اس محلول کا ایک کپ پئیں اور مطلوبہ نتائج ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔ کچھ ہی دنوں میں واضح فرق نظر آنے لگے گا۔
Comments are closed on this story.