Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر نے فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے کا اعتراف کرلیا

اپ ڈیٹ 04 مئ 2018 07:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئیل کوخاموش کرانےکیلئےرقم دینےکااعتراف کرلیا۔

جھوٹے الزامات مت لگاؤ ،پیسے لو اور خاموش رہوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فحش فلموں کی اداکارہ کے ساتھ معاہدے کا انکشاف ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اسٹارمی ڈینیئل کو ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کی رقم ادا کی۔

ٹویٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹارمی  سے زبان بندی کا معاہدہ ایک عام بات ہے،رقم وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے دی گئی،جو انتخابی فنڈ کا حصہ نہیں تھی۔

اس سے قبل ڈونلڈٹرمپ ایسی کسی بھی ادائیگی کی تردید کرتے رہے تاہم اُن کے وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل اسٹارمی ڈینیئل کو منہ بند رکھنے کی شرط پر رقم ادا کی تھی۔