Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کے نامور برانڈ اور ان کے گم نام بانی

شائع 03 مئ 2018 05:18pm

fshsa

جہاں چند مشہور برانڈ کے بانی  اپنی مقبولیت کا  مزہ لیتے ہیں اور اپنی تصاویر میگزین اور ٹی وی پر دیکھنا پسند کرتے ہیں وہی  چند مشہور برانڈ کے مالک  ایسے بھی ہیں جو شہرت کو اپنا خواب نہیں مانتے اور گم نام رہنا پسند کرتے ہیں۔

تو چلیں آج ہم آپ کو انہی چند مشہور برانڈ کے بانی کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے بارے میں لوگ نہ ہی جانتے ہیں اور نہ ہی انہیں شکل سے پہچان سکتے ہیں۔

نائکی – فل  نائٹ

بچپن میں  فل نائٹ اور ان کے کوچ  بل بوور مین کو دور لگانا کافی پسند تھا لیکن اس وقت امریکہ میں پائے جانے والے جوتے اتنے اچھے نہ تھا کہ وہ زیادہ عرصے چل سکتے جس کی وجہ سے  انہوں نے جوتوں کی ایک کمپنی کھولی جس  میں وہ جاپن  کے جوتے بیچنے لگے۔ آج یہ کمپنی ایسکس کے نام سے جانی جاتی ہے۔

 وقت کے ساتھ ساتھ  دونوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے  برانڈ کے جوتے  بنائیں گے جس کے بعد دونوں نے مل کر دنیا کی مشہور ترین جوتے کی برانڈ نائکی متعارف کروایا۔

اسٹار بکس -   ہاورڈ   شلٹز

سال 1971 میں  اسٹاربکس  صرف کافی کے بیج بیچتے تھے لیکن سال 1987 میں جب ہاورڈ نے کمپنی خریدی اس کے بعد سے اسٹار بکس کو ایک  اصل کافی شاپ کی شکل دی گئی اور آج اسٹار بکس کی دکان دنیا کے ہر کونے میں  موجود ہے۔

زارا -  امان شیو اورٹیگا

امان شیو  نے سال 1970 میں اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا جب وہ سب سے پہلے  اپنی بیوی کے ہمراہ  رات کو سونے کے کپڑے اور تولیے بناتےتھے۔ جس کے بعد انہوں نے 1975 میں اسپین  میں اپنی پہلی دکان کھولی۔

لیگو -  اولی کرک کرسٹنسن

Image result for Lego — Ole Kirk Christiansen

سال 1930 کے شروعات میں  اولی کرک نے  ایک کمپنی کھولی تھی جہاں وہ  آئرن  بورڈ اور سیڑھیاں بیچتے تھے لیکن اس کے فوراً بعد انہوں نے لکڑیوں کی کرسیاں بنانا شروع کردیں جس کے بعد  دنیا کی مشہور کھلونوں کی کمپنی لیگو متعارف کروائی گئی۔

گوگل  -  لیڑی  پیج اور سرجی برن

کیا آپ جانتے ہیں کہ  آج جس  ویب سائٹ کے بغیر  کوئی  بھی انسان اپناکام سرانجام نہیں دے سکتا اس کے مالک سٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علم ہیں۔

جی ہاں! لیڑی پیج اور سرجی برن نے 1998 میں  یہ کمپنی بنائی تھی جبکہ گوگل کا نام  انگریزی زبان کا الفاظ گوگول سے نکالا گیا ہے جس کا مطلب  ہے 'کسی بھی نمبر کے ساتھ سو صفر۔'

انسٹاگرام -  کیون سسٹروم

Image result for Kevin Systrom

دنیا  کی سب سے مشہور تصاویر پوسٹ کرنے کی سوشل ایپ  انسٹاگرام   بھی ایک سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم کی ہے۔ کیون سسٹروم کو بچپن سے فوٹوگرافی کا شوق رہا تھا یہاں تک کہ انہوں نے اپنے  اس آرٹ کو تراشنے کیلئے  دیگر ملکوں میں جاکر اس کے بارے میں پڑھنے کی کوشش کی۔

جس کے بعد کیون کے ایک استاد نے انہیں ایک ہولگا کیمرہ دکھایا جس سے متاثر ہوکر کیون نے ایپ بنانے کیلئے  انوسٹر ڈھونڈنے شروع کیے جس کے بعد انسٹاگرام ایپ لوگوں کیلئے متعارف کروائی گئی۔

انسٹاگرام کو بنانے کے 2 سال بعد  فیس بک نے کیون سے یہ ایپ 1 ارب ڈولر میں خرید لی اور آج یہ دنیا کی سب سے مزیدار سوشل ایپ مانی جاتی ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائد