واٹس ایپ جلد ہی گروپ کالز فیچر متعارف کروانے والا ہے
نیو دہلی: واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک نئی خوشخبری جلد ہی آنے کو ہے۔ فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک نے چند ہی مہینوں میں گروپ کالزکا نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
ایک تقریب میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام ،واٹس ایپ، میسنجر اور اکیولس کے ذریعے ایسے نئے فیچر فراہم کریں گے جن سے ان کو آسانی پیدا ہوگی۔
ایک بلاگ میں فیس بک نے لکھا کہ 'واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالکا فیچر کافی مشہور مانا جاتا ہے اورہم آئندہ گروپ کالز کا فیچر متعارف کروانے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔ یہ فیچر چند مہینوں میں ہی متعارف کروادیا جائےگا اور اسی کے ساتھ ساتھ اسٹیکر بھی واٹس ایپ پر جلد آجائیں گے۔'
زکر برگ نے ایک تقریب کے موقع پر چند باتوں کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک اعلان یہ بھی تھا کہ فیس بک میں ایک ایسا پرائیوٹ ٹول 'کلیئر ہسٹری' بنایا جائے گا جس کی مدد سے صارفین فیس بک استعمال کرتے ہوئے اس بات کا پتا لگا سکتے ہیں کہ کون سی ویب سائٹ اور ایپس آپ کی کونسی معلومات استعمال کررہے ہیں۔
فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنے اکاؤنٹ سے اپنی دیگر معلومات بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور فیس بک کی معلومات اسٹور کرنے کی صلاحیت کو بھی بند کر سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.