Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اداکارہ میرا کا مستقل طور پر پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

شائع 03 مئ 2018 12:41pm

meera1

پاکستان کی مشہور اداکارہ  ارتضیٰ رباب جنہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں میرا کے نام سے جانا جاتا ہے انہوں نے حال ہی میں پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ وہ   چند دنوں میں مستقل طور پر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ رہنے جارہی ہیں۔

البتہ انہوں نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ تو نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا تھا کہ  وہ جلد ہی  اپنے مداحوں کو پاکستان چھوڑ کر جانے کی وجہ بتائیں گی۔ میرا نے مزید کہا کہ 'میرے پاس برطانیہ اور کینیڈا دونوں  کےگریڈ کارڈہیں۔'

آپ کو بتاتے چلے کہ  میرا ماضی میں اپنے چند ٹوئٹس اور بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا اور دیگر چینل پر کافی وائرل ہونے والی شخصیت رہ چکی ہیں۔

صرف یہی نہیں  بلکہ 2015 میں میرا کے  شوہر نے ان کے خلاف 2015 میں گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کروایا تھا۔

کام کی بات کی جائے تو میرا نے اپنی پہلی فلم  1995 میں کی اور فلم 'کھلونے' کی وجہ سے انہیں فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل ہوئی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ میرا  نے اچانک پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا اور اس خبر کے متعلق ان کے مداح کا کیا ردعمل ہوگا۔