Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ہونٹوں کی جلد خوبصورت بنانے کے 5 کارآمد طریقے

اپ ڈیٹ 03 مئ 2018 10:57am

lipہونٹ انسان کے چہرے کا ایک پُرکشش حصہ ہوتے ہیں۔ ہونٹوں کا رنگ کسی بھی فرد کی شخصیت میں دلکشی پیدا کر سکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین اپنے ہونٹوں کا خاص خیال رکھنا چاہتی ہیں۔ لیکن بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ہونٹوں کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ سورج کے مضر اثرات اور بڑھتی عمر ہونٹوں کی جلد اور رنگ خراب کر سکتی ہیں۔

اس کے باوجود ایسے بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ اپنے ہونٹ دوبارہ خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہونٹوں کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے جن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ ہیں۔

موئسچرائزنگ

جسم میں پانی کی کمی سب سے پہلے ہوںٹوں کی جلد پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ہونٹوں کی خشک جلد بہت تیزی سے رنگ کی خرابی کی طرف جاتی ہے۔ اس لئے ذیادہ سے ذیادہ پانی کا استعمال کریں اور اپنے ہوںٹوں کو کسی اچھے بام سے موئسچرائز کریں۔

Image result for lip balm

اسکرب

ہونٹوں کی جلد پر پرانے خلیات ختم ہو کر نئی جلد بننے کا عمل بہت تیز ہوتا ہے۔ اس لئے ہوںٹوں سے مردہ کھال کو ہٹانا بے حد ضروری ہے۔ اسکرب اس کے لئے بہترین حل ہے جو آپ کے ہوںٹوں سے مردہ جلد ہٹا کر انہیں تر وتازہ بناتا ہے۔

Related image

سن بلاک

جسم کی باقی جلد کی طرح ہونٹوں کی جلد بھی سورج کی مضر شعاعوں سے متاثر ہو سکتی ہے۔ ہونٹوں کی رنگت خراب کرنے میں سورج کی شعاعوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس لئے ہونٹوں پر بھی سن بلاک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے ایسا لِپ بام استعمال کریں جس میں سورج سے حفاظت کی خصوصیات موجود ہوں۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی اور سگریٹ کا مستقل استعمال بھی ہوںٹوں کی رنگت خراب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سگریٹ میں موجود نکوٹین ہونٹوں پر جزب ہو کر انہیں گہرا بنا دیتا ہے۔

مساج

جلد اور خوبصورتی کا خیال رکھنے میں ہم اکثر اپنے ہونٹوں کو بھول جاتے ہیں۔ ہونٹوں کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے۔ ہونٹوں کو بھی اتنی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہے جتنی کے باقی جلد کو۔ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر بادام کے تیل سے مساج کریں۔ مساج سے ہونٹوں کی جلد میں خون کا دورانیہ تیز ہوجاتا ہے اور وہ پہلے سے ذیادہ تر و تازہ لگنے لگتے ہیں۔

Related image

Thanks to TOI