بی جے پی رہنما کا قائدِ اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت پاکستان دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔
بھارتی حکمران جماعت کومسلمان رہنماؤں کی نشانیوں سےبھی تکلیف ہونے لگی ہے جس کیلئے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہےہیں۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش کمار نےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لگی قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویرکوفوری ہٹانےکامطالبہ کردیااورساتھ ہی وضاحت بھی طلب کرلی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نےستیش کمارکے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئےبیان جاری کیا کہ محمد علی جناح کو 1938میں علی گڑھ یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی، ان کے ساتھ کئی رہنماؤں کی تصاویر یونیورسٹی میں لگائی گئی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ کا صرف محمد علی جناح کی تصویر ہٹانےکا مطالبہ سراسر غلط اورمسلم دشمنی کا ثبوت ہے۔
Comments are closed on this story.