Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بی جے پی رہنما کا قائدِ اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ

شائع 01 مئ 2018 04:51pm
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت پاکستان دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔

بھارتی حکمران جماعت کومسلمان رہنماؤں کی نشانیوں سےبھی تکلیف ہونے لگی ہے جس کیلئے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہےہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش کمار نےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لگی قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویرکوفوری ہٹانےکامطالبہ کردیااورساتھ ہی وضاحت بھی طلب کرلی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نےستیش کمارکے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئےبیان جاری کیا کہ محمد علی جناح کو 1938میں علی گڑھ یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی، ان کے ساتھ کئی رہنماؤں کی تصاویر یونیورسٹی میں لگائی گئی ہیں۔

رکن پارلیمنٹ کا صرف محمد علی جناح کی تصویر ہٹانےکا مطالبہ سراسر غلط اورمسلم دشمنی کا ثبوت ہے۔