چہل قدمی آپ کا وزن کم کرنے میں مؤثر ہوسکتی ہے
اگر آپ وزن کم کرنے کاارادہ بالکل ابتدا سے کررہے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ آپ نے کبھی مستقل مزاجی سے ورزش نہیں کی۔ نئی فٹنس روٹین کا خیال آپ کو ورزش سے بددل کرسکتا ہے لیکن یہ اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ آپ کو کسی میریتھن میں بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ اس کی شروعات محض چہل قدمی سے بھی کی جاسکتی ہے۔
امیریکن کالج آف اسپورٹس میڈیسن کے مطابق ایک عام انسان کو وزن کم کرنے کیلئے ہر ہفتے تقریباً چار گھنٹے کی معمولی شدت کی ایروبک ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم اگر آپ چہل قدمی کے نتیجے میں مؤثر نتائج چاہتے ہیں تو کچھ اہم باتوں کو ذہن میں رکھیں۔
ایک سند یافتہ فٹنس ٹرینر اےٹونڈرا وِنشیل کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کرنا وزن کم کرنے کیلئے محفوظ اور مؤثر ترین عمل ہے۔ جہاں تک اس کی شدت کا سوال ہے، یہ ضروری ہے کہ بطور ایک فرد 'معمولی شدت'آپ کیلئے کیا معنی رکھتی ہے۔ کیوں کہ یہ چیز ہر فرد کیلئے برابر نہیں ہوتی۔
وِنشیل نے کہا کہ وزن کم کرنے کیلئے چہل قدمی کو مؤثر عمل بنانے کیلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ چلیں تو آپ کا تھوڑا سانس پھولے۔ اس کا مطلب ہوگا کہ آپ کو آرام آرام سے نہیں بلکہ قوت کے ساتھ چلنا ہے۔
قوت کے ساتھ چلنا ایروبک اور این ایروبک ورزش کیلئے بہترین ہے کیوں کہ یہ بیک وقت کئی مسلز کو مصروف رکھتا ہے۔ تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مستقل مزاحمتی ٹریننگ کے بغیر نتائج کے سامنے آنے میں بہت وقت درکار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کا سانس پھُولا ہوا ہوتا ہے، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب چہل قدمی آپ کیلئے مؤثر ہوپاتی ہے۔
وِنشیل نے کہا کہ اگر آپ نئے ورزش کرنے والے ہیں یا ایک طویل عرصے بعد دوبارہ ورزش کررہے ہیں تو عین ممکن ہے کہ شروع میں نتائج آپ کے سامنے تیزی کے ساتھ آئیں لیکن تقریباً چھ ساتھ ہفتوں بعد آپ کوئی تبدیلی محسوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے طریقہ کار میں کوئی غلطی نہیں ہوگی لیکن آپ کو اپنے مطلوبہ نتائج کی اقسام اور ان نتائج تک پہنچنے کیلئے درکار وقت کیلئے حقیقت پسندانہ رویہ رکھنا ہوگا۔
MSN بشکریہ
Comments are closed on this story.