Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہالینڈ کو ان 11 وجوہات کی وجہ سے مستقبل کی چابی کہا جاتا ہے

شائع 30 اپريل 2018 06:41am

asfa

ہالینڈ  کو صرف  ٹیولپس کا ملک  ہی نہیں مانا جاتا بلکہ یہ ملک اپنی خوبصورتی کے علاوہ جدید ٹیکنا لوجی اور  دلچسپ ایجادات  کی وجہ سے بھی بےحد مشہور ہے۔

آج ہم آپ کو ہالینڈ کی ٹیکنالوجی سے متعلق ان چند کامیابیوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو شاید کسی اور ملک میں نہ ملے۔

دنیا کا پہلا  روڈ جو سولر بیٹریز سے بنایا گیا ہے۔

Image result for The world’s first road made of solar batteries holland

سال 2014 میں ہالینڈ وہ پہلا ملک بنا تھا جس نے سولر بیٹریز کی مدد سے ایک ایسا روڈ بنایا تھا جس پر آپ سائیکل پر سفر کرسکتے ہیں۔  ان سولر بیٹریز سے ایک دن میں اتنی انرجی بنائی جاسکتی ہے جس کی مدد سے  ٹریفک  لائٹس، اسٹریٹ لائٹس اور سڑک کی دوسری ضروریاتی چیزیں چل سکتی ہیں۔

خوابوں پر  قابو کرنے والا گیجٹ

Image result for A gadget for controlling dreams

ہالینڈ  کے نیورو سائنسدان نے ایک ایسی ڈیوائز ایجاد کی ہے جس کی مدد سے شہری اپنے خوابوں کو  قابو کرسکتے ہیں  اور اپنے من پسندیدہ  خوابوں کا چناؤ کر سکتے ہیں۔  البتہ  اسے استعمال کرنے کیلئے  کچھ صلاحیتوں کا  موجود  ہونا ضروری ہے۔

مقامی ٹاور، جس کے دھویں سے انگوٹھیاں بنائی جاتی ہیں۔

Related image

ہالینڈ میں موجود  'اسموگ فری ٹاور' ایک ایسا ٹاور ہے جس  سے نکلنے والی آلودگی  کو چھوٹے چھوٹے  کیوب میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے بعد میں  شادی کی انگوٹھیوں کی شکل دی جاتی ہے۔

گرین ہاؤس اور آب وہوا پر قابو۔

Image result for holland Greenhouses with climate control

زراعت  کی سطح پر  کامیاب ٹیکنالوجی کا  استعمال کرنا  ہالینڈ کا ایک مخصوص فیچر ہے۔  ہالینڈ میں موجود اِن گرین ہاؤس میں آب وہوا پر قابو پانے والی ایسی  سیٹنگ کی گئی  ہے جس کی مدد سے ہر سال، ہر موسم میں   کھیت آگائی جاسکتی ہے۔

چقندر اور  السی کے پودے سے بنائی گئی گاڑی ۔

ڈچ سے تعلق رکھنے والے چند  طالب علموں نے  ایک ایسی  گاڑی ایجاد کی ہے جسے  چقندر اور السی کے پودے سے بنایا گیا ہے۔  گاڑی کے انجن اور ٹائر کے علاوہ  باقی تمام چیزیں   چقندر اور السی کے پودے سے ہی بنائی گئیں ہیں۔

ماحولیاتی ہوا کو صاف کرنے والا بیگ

asasf

یہ ایجاد بھی ڈچ کے چند طالب علموں کے نام رہی  جہاں  انہوں نے ایک ایسا بیگ ایجاد کیا جس میں موجود پودے ، پنکھے کے زریعے  باہر موجود  ہوا کو جذب کرتے ہیں تاکہ ہوائی آلودگی  ختم کی جاسکے۔

سائیکل چلانے والوں کیلئے دلچسپ بریج۔

Image result for A suspended bridge for cyclists holland

ہالینڈ میں بےشمار لوگ سائیکل پر  سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے انتظامیہ نے ایک ایسا بریج بنایا ہے جس کی مدد سے ٹرانسپورٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والا ٹریفک  سے زیادہ خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔

خوابوں کا گھر۔

Image result for holland futuristic housesImage result for holland futuristic houses

آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن گھر کے یہ ڈیزائن 1984 میں بنائے گئے تھے۔

جانوروں کیلئے بنایا جانے والا بریج

Image result for holland A bridge for animals

ہالینڈ میں ایک ایسا بریج بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں  جانور باآسانی روڈ  پر چل سکتے ہیں تاکہ وہ کسی گاڑی سے نہ  ٹکرا جائیں۔

انوکھے درخت

Image result for Floating trees in holland

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہالینڈ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ اس کی ایک مثال یہ درخت بھی ہیں جو انوکھے طریقے سے پانی میں اُگائیں جاتے ہیں، جو صرف خوبصورت ہی نہیں لگتے بلکہ اس طریقے سے درخت کو مرجھانے سے بچایا بھی جاتا ہے۔

ڈرائیور کے بغیر چلائی جانے والی گاڑی

Image result for driver less cars in holland

ہالینڈ کے ایک نئے 'ایمبر' کے نام سے جانے والے بزنس کا یہ دعوی ہے کہ وہ رواں سال میں ایسی گاڑی ایجاد کریں گے جو سڑکوں پر  ڈرائیور کے بغیر چلائی جاسکتی ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائد