ہالینڈ کو ان 11 وجوہات کی وجہ سے مستقبل کی چابی کہا جاتا ہے
ہالینڈ کو صرف ٹیولپس کا ملک ہی نہیں مانا جاتا بلکہ یہ ملک اپنی خوبصورتی کے علاوہ جدید ٹیکنا لوجی اور دلچسپ ایجادات کی وجہ سے بھی بےحد مشہور ہے۔
آج ہم آپ کو ہالینڈ کی ٹیکنالوجی سے متعلق ان چند کامیابیوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو شاید کسی اور ملک میں نہ ملے۔
دنیا کا پہلا روڈ جو سولر بیٹریز سے بنایا گیا ہے۔
سال 2014 میں ہالینڈ وہ پہلا ملک بنا تھا جس نے سولر بیٹریز کی مدد سے ایک ایسا روڈ بنایا تھا جس پر آپ سائیکل پر سفر کرسکتے ہیں۔ ان سولر بیٹریز سے ایک دن میں اتنی انرجی بنائی جاسکتی ہے جس کی مدد سے ٹریفک لائٹس، اسٹریٹ لائٹس اور سڑک کی دوسری ضروریاتی چیزیں چل سکتی ہیں۔
خوابوں پر قابو کرنے والا گیجٹ
ہالینڈ کے نیورو سائنسدان نے ایک ایسی ڈیوائز ایجاد کی ہے جس کی مدد سے شہری اپنے خوابوں کو قابو کرسکتے ہیں اور اپنے من پسندیدہ خوابوں کا چناؤ کر سکتے ہیں۔ البتہ اسے استعمال کرنے کیلئے کچھ صلاحیتوں کا موجود ہونا ضروری ہے۔
مقامی ٹاور، جس کے دھویں سے انگوٹھیاں بنائی جاتی ہیں۔
ہالینڈ میں موجود 'اسموگ فری ٹاور' ایک ایسا ٹاور ہے جس سے نکلنے والی آلودگی کو چھوٹے چھوٹے کیوب میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے بعد میں شادی کی انگوٹھیوں کی شکل دی جاتی ہے۔
گرین ہاؤس اور آب وہوا پر قابو۔
زراعت کی سطح پر کامیاب ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہالینڈ کا ایک مخصوص فیچر ہے۔ ہالینڈ میں موجود اِن گرین ہاؤس میں آب وہوا پر قابو پانے والی ایسی سیٹنگ کی گئی ہے جس کی مدد سے ہر سال، ہر موسم میں کھیت آگائی جاسکتی ہے۔
چقندر اور السی کے پودے سے بنائی گئی گاڑی ۔
ڈچ سے تعلق رکھنے والے چند طالب علموں نے ایک ایسی گاڑی ایجاد کی ہے جسے چقندر اور السی کے پودے سے بنایا گیا ہے۔ گاڑی کے انجن اور ٹائر کے علاوہ باقی تمام چیزیں چقندر اور السی کے پودے سے ہی بنائی گئیں ہیں۔
ماحولیاتی ہوا کو صاف کرنے والا بیگ
یہ ایجاد بھی ڈچ کے چند طالب علموں کے نام رہی جہاں انہوں نے ایک ایسا بیگ ایجاد کیا جس میں موجود پودے ، پنکھے کے زریعے باہر موجود ہوا کو جذب کرتے ہیں تاکہ ہوائی آلودگی ختم کی جاسکے۔
سائیکل چلانے والوں کیلئے دلچسپ بریج۔
ہالینڈ میں بےشمار لوگ سائیکل پر سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے انتظامیہ نے ایک ایسا بریج بنایا ہے جس کی مدد سے ٹرانسپورٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والا ٹریفک سے زیادہ خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔
خوابوں کا گھر۔
آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن گھر کے یہ ڈیزائن 1984 میں بنائے گئے تھے۔
جانوروں کیلئے بنایا جانے والا بریج
ہالینڈ میں ایک ایسا بریج بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں جانور باآسانی روڈ پر چل سکتے ہیں تاکہ وہ کسی گاڑی سے نہ ٹکرا جائیں۔
انوکھے درخت
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہالینڈ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ اس کی ایک مثال یہ درخت بھی ہیں جو انوکھے طریقے سے پانی میں اُگائیں جاتے ہیں، جو صرف خوبصورت ہی نہیں لگتے بلکہ اس طریقے سے درخت کو مرجھانے سے بچایا بھی جاتا ہے۔
ڈرائیور کے بغیر چلائی جانے والی گاڑی
ہالینڈ کے ایک نئے 'ایمبر' کے نام سے جانے والے بزنس کا یہ دعوی ہے کہ وہ رواں سال میں ایسی گاڑی ایجاد کریں گے جو سڑکوں پر ڈرائیور کے بغیر چلائی جاسکتی ہیں۔
بشکریہ: برائٹ سائد
Comments are closed on this story.