Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے نظر نہ آنے والا جیٹ طیارہ تیار کرلیا

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2018 10:33am

Untitled-1

بیجنگ: بھارت بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ لڑنے کی ڈینگیں ہانکتا ہے، لیکن وہ شاید جانتا نہیں کپہ پاکستان تو دور کی بات اس کی فوجی طاقت اکیلے چین کے مقابل بھی نہیں ٹک سکتی۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ چین نے ایک ایسا طیارہ بنا لیا ہے کہ بھارت تو کیا امریکہ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ جنگی طیارہ ایسا ہے جو نظر ہی نہیں آتا اور دنیا کا کوئی ریڈار اسے نہیں پکڑ سکتا۔

اس کی تیاری میں چینی سائنس دانوں نے ایک قسم کا میٹا میٹیرئیل (Metamaterial)استعمال کیا ہے جو ریڈیائی لہروں کے ٹکرا کر واپس جانے کے اندا ز کو تبدیل کر دیتا ہے، یوں ریڈرا کی لہریں اس طیارے کا سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ میٹا میٹیرئیل نن ژنگ کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کی ایک لیبارٹری میں سائنس دانوں نے تیار کیا اور شین ینگ میں واقع چینی فوج کے پیداواری اڈے پر جنگی جہاز کی تیاری میں اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔

چینی حکام کی طرف سے تاحال یہ افشاں نہیں کیا گیا کہ یہ میٹیرئیل کن طیاروں پر استعمال کیا گیا ہے۔