Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اب 16 سال سے کم عمر افراد واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

شائع 25 اپريل 2018 01:28pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

فیس بک  کی کمپنی واٹس ایپ  نے  ایک نیا قانون متعارف کروادیا ہے جس کے تحت 16 سال کے عمر کے لوگ ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

جی ہاں! پہلے 13 عمر سے ذائد کے صارفین واٹس ایپ  استعمال کرسکتے تھے لیکن اب اس نئے قانون کے تحت  اگر آپ 16 سال یا اس سے زیادہ کے ہیں تو آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، ورنہ نہیں۔

یہ  قواعد بنانے کا  بنیادی مقصد یہ ہے کہ واٹس ایپ کا استعمال  چھوٹے بچے نہ کریں  تاکہ صارفین کی تعداد کم کرکے لوگوں کے ڈیٹا اور نجی معلومات کی حفاظت کی جائے۔

یورپ یونین کے 28 صوبوں میں واٹس ایپ کے  تقریباً 1.5 بلین صارفین ہے جن سے یہ پوچھا جائے گا کہ کیا وہ 16 یا اس سے زائد کی عمر کے ہیں یا نہیں جس کے بعد انہیں  آنےوالے کچھ ہفتوں میں ایک نئی پرائویسی پولیسی  واٹس ایپ  اپ ڈیٹ کرنی پڑیں گی۔

البتہ یہ بات اب تک رپورٹ میں واضح نہیں کہ واٹس ایپ  اس بات کا کیسا پتا لگائے گا کہ کون 16 سال کا یا اس سے ذائد کا ہے یا نہیں  اور واٹس ایپ کی حالیہ سروس  کی جانب سے بھی ایسی کوئی پولیسی اب تک دیکھی نہیں گئی۔ جبکہ ہوسکتا ہے کہ پولیسی نئے صارفین کیلئے اینڈرائڈ فون میں موجود ہو۔

واٹس ایپ کااس متعلق کہنا ہے کہ' اس پالیسی اور قانون  کے پیچھے ہمارا مقصد یہ ہے کہ صارفین کی تعداد کم کرکے  ہم ان کی معلومات  کی حفاظت کرسکے۔'

یہ معاہدے واٹس ایپ اور یورپ یونین کے درمیان ہوا ہے اسی وجہ سے یہ قانون صرف یورپ  یونین  کیلئے ہی متعارف کروایا گیا جبکہ دیگر ملکوں میں 13 یا اس سے زائد عمر کے لوگ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ قانون رواں سال یورپین  جنرل ڈیٹا پروٹکشن  ریگیولیشن (جی ڈی پی ار) کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے منگل کے روز اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ صارفین کو ایک رپورٹ  ڈاؤن لوڈ کرنے  کا اآپشن دے گا جس میں صارفین کے تمام معلومات کی رپورٹ موجود ہوگی جن  کو  وہ دیکھ سکتے ہیں اور اپنی نجی معلومات کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

بشکریہ:theguardian