لندن:چینی قمری سال کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز
لندن:لندن میں چینی قمری سال کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا،تقریب میں چینی ثقافت کا رنگ نمایاں رہا۔
لندن کے خوبصورت نیشنل گارڈن کو چینی قمری سال کی تقریب کے لیے رنگ و نور سے بھر دیا گیا۔چینی قمری سال کا استقبال روشنیوں سے بھرے ڈریگن سمیت روشنیوں سے سجے مجسموں سے کیا گیا۔
گارڈن میں پچاس دیو ہیکل چینی لالٹینوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا جو حاظرین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔لندن میں سرکاری سطح پر چینی قمری سال کو منانے کی تقریب چودہ فروری کو ٹرفلگر اسکوائر میں ہوگی جبکہ بندر سے ماخوذ قمری سال کی تقریبات کا اختتام چھ مارچ ہو گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.