Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کیا پھلوں کا بادشاہ آم وزن بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

شائع 25 اپريل 2018 10:45am

mangoموسمِ گرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موسم کی تلخ گرمی لوگوں کے کے لئے ناقابلِ برداشت ہوتی ہے۔ گرمی کے اس موسم میں جو واحد اچھی چیز ہے وہ ہے آم کا پھل۔ موسم کے پھلوں میں آم کا کوئی مقبلہ نہیں ہے۔ یہ مزیدار پھل سادہ قطلوں میں کاٹ کر کھایا جائے، روٹی کے ساتھ کھایا جائے یا دودھ کے ساتھ اس کا ملک شیک بنایا جائے، ہر انداز میں ہی دل کو بھاتا ہے۔

لیکن کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں ان کے لئے آم فائدہ مند نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو بتایئن گے کہ آم کی غذائی اقدار کیا ہیں اور کیا آم وزن بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آم کے بارے میں اہم معلومات جو شاید آپ نہ جانتے ہوں یہ ہیں۔

٭ آم کا مزیدار ذائقہ نہ صرف کھنے میں اچھا لگتا ہے، بلکہ یہ پھل وٹامن اے، آئرن اور پوٹاشیئم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے۔
٭ آم جسم کو شوگر کی مطلوبہ مقدار کی فوری فراہمی کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں توانائی کے درجات بڑھ جاتے ہیں اور دن بھر جسم کو چاک و چوبند رکھتے ہیں۔
٭ آم وٹامن سی کا ذخیرہ ہے۔ آم کی یہ خوبی اسے قوت مدافیعت بڑھانے کا ذمہ دار بناتی ہے۔ اس میں کثیر تعدار فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔
٭ ایک درمیانے آم میں کُل 150 کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔ کھانے کے بعد آم کھانے سے جسم میں کیلوریز بڑھ سکتی ہیں۔ اس لئے رات کے وقت آم کھانے سے پرہیز کریں۔ آم کھانے کا بہترین وقت صبح سے لیکر شام کے درمیان ہے۔

Mangoes are nutritious but moderation is key.

آم کے منفی پہلو

البتہ آم کے منفی پہلو اس کی خوبیوں سے ذیادہ نہیں ہیں۔ لیکن یہ بات خاص طور پر یاد رکھنی چاہیے کہ گرمی کے اس پھل کی تاثیر بھی گرم ہوتی ہے۔ اسی لئے آم کھانے سے کیل مہاسے بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ جن افراد کے خون میں ذیادہ حدت ہوتی ہے انہیں آم کھانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے آم نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیوںکہ اس میں بلڈ شوگر بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آم کھانے سے وزن بڑھ جانے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ تجویز کیا جاتا ہے کہ آم مناسب مقدار میں کھایا جائے۔ اگر آم ذیادہ کھایا جائے گا تو جسم کو کیلوریز استعمال کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ آم کو دوپہر کے کھانے میں شامل کرنے کے بجائے اسنیکس کے طور پر کم مقدار میں کھایا جائے

Thanks to HT