Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور بھارت کے 8 حافظ قرآن اداکار اور کرکٹرز

شائع 25 اپريل 2018 09:13am
-FILE -FILE

آج ہم آپ کو ایسے پاکستانی اور بولی وڈ شوبز فنکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو حافظ قرآن ہیں. جی ہاں! وہ مشہور فلمی اداکار جنہوں نے قرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے اور آج کل ڈراموں اور فلموں میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں. کون ہیں یہ مشہور قرآن حفظ کرنے والے اداکار؟ ذیل میں جانئے۔

قادر خان

Related image

بولی وڈ انڈسٹری کے سنئیر اداکار قادر خان حافظ قرآن ہیں. انہوں نے کافی مشہور بالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ کردار نبھائے. قادر خان آج کل اپنے بیٹوں کے ساتھ رہتے ہیں اور بڑھاپے کی وجہ سے وہ اپنی یاداشت کھو چکے ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں. ان کی صحت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے ہیں اور وہیل چیئر پر آگئے ہیں جب کہ انہیں بات چیت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے.

عمران ہاشمی

Image result for imran hashmi

عمران ہاشمی کا نام سن کر آپ کو یقیناً جھٹکا ضرور لگا ہوگا لیکن سچ بات یہی ہے کہ اس بولی وڈ اداکار نے بھی قرآن پاک حفظ کیا ہوا ہے. رومانوی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے عمران ہاشمی مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں. ان کے والد ایک نیک شریف انسان ہیں جبکہ ان کی والدہ انٹرٹینمنٹ کی شوقین ہیں اور مہیش بھٹ کی بہن ہیں.

شفقت چیمہ

Image result for shafqat cheema

پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام شفقت چیمہ صاحب بھی حافظ قرآن ہیں. انہوں نے کافی فلموں میں ولن کا کردار نبھایا ہے اور عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں. اپنے حافظ قرآن ہونے کا انکشاف شفقت چیمہ صاحب نے خود ایک پروگرام میں کیا تھا.

سعود قاسمی

Image result for saud actor

پاکستانی اداکار، فلم اسٹار، اور ڈرامہ پروڈیوسر سعود قاسمی نے بھی قرآن پاک حفظ کیا ہوا ہے. سعود کی شادی معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ جویریا سے ہوئی ہے. سعود کی تربیت ایک اچھے اسلامی گھرانے میں ہوئی اور انکے چچا قاری وحید ملک کے معروف نعت خواہ ہیں.

اسد ملک

معروف لولی وڈ اداکار اسد ملک حافظ قرآن ہیں. اسد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اخلاق کے بہت اچھے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ نہایت عزت اور احترام سے پیش آتے ہیں.

پاکستانی کرکٹرز

ہماری قومی کرکٹ ٹیم سب سے خوش قسمت ٹیم ہے کیونکہ اس میں کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے قرآن پاک اپنے دلوں میں محفوظ کیا ہوا ہے. ان کرکٹرز میں سرفراز احمد، محمد حفیظ اور سعید اجمل شامل ہیں.