Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھر سے چھپکلی بھگانے کے 10 انتہائی مؤثر طریقے

شائع 24 اپريل 2018 08:09am

lizardگھر کی دیواروں کھڑکیوں  پر چھپکلیوں کی موجودگی ایک عام سی بات ہے۔ گرمی کے موسم میں یہ اتفاق بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں چھپکلیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے اپنے بِلوں سے باہر آجاتے ہیں۔ لیکن رہنے کی جگہ، باتھروم یا باورچی خانے میں چھپکلی کا نظارہ بے حد برا لگتا ہے۔

یہ نظارہ لوگوں کو نہ صرف برا لگتا ہے، بلکہ کچھ لوگ تو چھپکلی سے ڈرتے بھی ہیں۔ چھپکلی کے ڈر کی یہ کیفیت ہرپیٹو فوبیا کہلاتی ہے۔ چھپکلی دکھ جانے کے برے اتفاق سے بچنے کے لئے ہم طرح طرح کے اسپرے اور دوائیوں کا چھڑکاؤ کرتے ہیں۔ یہ اسپرے مضر صحت بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو چھپکلی بھگانے کے لئے ان چیزوں کا استعمال بتائیں گے جو صحت کے لئے بلکل بھی مضر نہیں ہیں۔

مور پنکھ

مور سانپ اور چھپکلی جیسی چیزوں کو اپنا شکار بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھپکلی کے لئے یہ ایک بڑا دشمن ثابت ہوتا ہے۔ گھر کے اندر مور رکھنا تو ہر گز ممکن نہیں۔ البتہ مور کے پر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ مور پنکھ نہ صرف کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ چھپکلیوں کے لئے مور کی موجودگی کا اشارہ بنیں گے۔

کافور کی گولیاں

گھر کے کونوں، باتھروم کے سنک اور الماریوں میں کافور کی گولیاں ڈالنے سے نہ صرف دیگر کیڑے مکوڑے دور رہیں گے بلکہ اس کی خوشبو سے چھپکلیاں بھی بھاگ جائیں گی۔

Related image

پیپر اسپرے

گھر میں موجود چھپکلیوں پر پیپر اسپرے کا چھڑکاؤ بھی انہیں بھگانے میں کارآمد ثابت ہوگا۔

لہسن

اشیاءِ خوردنوش میں لہسن حیران کن طور پر ایک صحت بخش چیز ہے۔ لیکن اس کے علاوہ اس کی تیز قسم کی بو بھی اس کا ایک نمایاں جز ہے۔ یہ بو بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے میں فائدہ مند ہے۔ صرف دو تین لہسن کے جوے کمرے کے کونوں اور الماریوں کے اوپر ڈال دیں۔

Related image

کافی

تمباکو کے پتے اور کافی آپس میں ملا کر گولیاں بنا لیں۔ ان گولیوں کو بھی کونوں میں ڈال دیں اور چھپکلی کے مر جانے کا انتظار کریں۔

Image result for coffee powder

انڈے کے چھلکے

یہ ایک آزمودہ طریقہ ہے۔ انڈے کے چھلکوں میں باریک سوراخ کر کے دھاگہ پِرو دیں۔ انہیں ان دیواروں اور کونوں میں ٹانگھ دیں جہاں چھپکلیاں عمومی طور پر نظر آتی ہوں۔

Image result for egg shell

پالتو بلؔیاں

پالتو جانور ایک کام یہ بھی کرتے ہیں کہ گھر میں آنے والے ناپسندیدہ کیڑے مکوڑوں اور دیگھر جانوروں کا داخلہ بند کردیتے ہیں۔ البتہ پاتلو بلؔیاں چھپکلیوں کو مار بھگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پیاز

پیاز بھی اپنی تیز بو کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی اس بو سے آنکھوں میں جلن اور پانی آجاتا ہے۔ البتہ چھپکلیوں کو بھگانے کے لئے اس کا استعمال گھر والوں کو بھی تکلیف دے سکتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی اس کا مؤثر استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

Image result for onions

پانی

چھپکلیوں کا شمار ان جانوروں میں ہوتا ہے جن کا خون ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اس لئے انہیں زندہ رہنے کے لئے گرمی اور گرم ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے اگر چھپکلیوں پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے تو وہ انہیں بے ہوش کرنے کے لئے کافی ہے۔

کچھ اہم باتیں

٭ گھر کا فرنیچر دیواروں سے ذرا فاصلے پر رکھیں۔ یہ نہ صرف آپ کو صفائی میں آسانی دے گا بلکہ چھپکلیوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

٭ گھر میں صفائی رکھیں اور گری ہوئی کھانے پینے کی اشیاء کو فوراً صاف کردیں۔ اس کے علاوہ پانی کھلا نہ چھوڑیں۔

٭ چھوٹے چھوٹے سوراخ اور درزیں بند رکھیں تاکہ چھپکلیاں ان میں گھر نہ بنائیں۔ جنوری اور فروری کے مہینوں میں یہ کرنا بہت مفید ثابت ہوگا۔

Thanks to WittyFeed