Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانتوں کی پیلاہٹ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے 6 بہترین طریقے

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2018 07:53am

teethدانتوں کی پیلاہٹ ایک ایسا مسئلہ ہے جو انسان کی شخصیت کو بگاڑ دیتا ہے۔ کچھ لوگوں کے دانت قدرتی طور پر پیلاہٹ مائل ہوتے ہیں۔ پیلاہٹ کی وجہ سے دانت اور مسکراہٹ انتہائی بدنما لگتے ہیں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے ہم طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے۔ آج ہم آپ کو دانتوں کی صفائی اور حفاظت کے لئے کچھ اہم باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے دانت سفید اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

دانتوں کی سفیدی کے لئے اضافی وائٹنِنگ ٹوتھ پیسٹ اور ایلیکٹرِک برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تجویز کیا جاتا ہے کہ کھانے کے بعد پابندی سے دانت صاف کرنے چاہیئں اور ان میں خلال بھی کرنا چاہیئے۔ البتہ کھانے کے فوراً بعد دانت صاف کرنے سے فائدے کے بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔

Related image

کھانے کے دوران منہ میں خارج ہونے والی شوگر اور ایسڈ دانتوں کی قدرتی چمک کو وقتی طور پر ختم کر دیتی ہے۔ لیکن کھانے کے فوراً بعد دانت صاف کر لینے سے یہ چمک مکمل طور پر خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے کھانے کے بعد ایک گھنٹہ ٹہر کر دانت صاف کرنے چاہیئں۔ اگر نہیں تو کھانے سے پہلے کم از کم آدھ گھنٹہ پہلے دانت صاف کریں اور کھانے کے بعد کلی کرلیں۔

دانتوں سے داغ دھبے دور رکھنے کا بہترین طریقہ تمباکو نوشی اور گٹکے سے پرہیز ہے۔ اس کے علاوہ چائے کافی یا سوڈا پینے کی ذیادتی بھی دانتوں کی سفیدی ختم کر دیتی ہے۔ البتہ اسٹرا کا استعمال نمایاں طور پر دانتوں کی پیلاہٹ کم کرنے میں مدد دیگا۔

دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لئے ان چیزوں کا استعمال کریں۔

سبزی اور پھل

جنک فوڈ کھانا ختم کردیں اور اپنی غذا میں فائبر سے بھرپور پھل اور سبزی جیسے سیب، گاجر، اسٹرابیری اور سلاد کے پتوں کا استعمال بڑھا دیں۔

Related image

دودھ

دوددھ اور دودھ سے بنی اشیاء جیسے دہی یا لسی استعمال کرنے سے بھی منہ کا اندرونی پی ایچ لیول بڑھ جاتا ہے جس سے دانتوں کو چمک عطا ہوتی ہے۔

Related image

ناریل اور تِل کا تیل

ناریل کے یا تِل کے تیل سے کلی کرنے سے دانتوں میں جما پلاک اور ٹارٹر ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے استعمال سے مسوڑہوں کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ دو کھانے کے چمچ تیل سے پانچ منٹ تک کلی کریں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کریں۔ اس عمل کے بعد کم از کم آچھے گھنٹے تک کوئی چیز نہ کھائیں۔ دانتوں کی کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے یہ عمل بے حد مفید ہے اس لئے اسے روزانہ دن میں دو مرتبہ کریں۔

نیم اور مسواک

نیم یا مسواک کی ڈنڈیاں بہترین انتخاب ہیں۔ ان ڈنڈیوں کو برش کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیم کے پتے چبانے سے دانتوں کا رنگ خراب ہونے سے بچ جاتا ہے۔

سیب کا سرکہ

پانی اور سیب کا سرکہ برابر مقدار میں لے کر آپس میں ملا لیں۔ اس پانی سے دو تین منٹ تک کلی کریں۔

کیلا اور کینو

کیلے یا کینو کے چھلکے کی اندرونی سطح کو روزانہ دانتوں پر ملنے سے بھی دانتوں کی سفیدی میں اظافہ ہوتا ہے۔

Related image

Thanks to MissKyra