Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئس کریم کے 8 عجیب وغریب ذائقے

شائع 23 اپريل 2018 01:35pm

fsfsafsfs

آئس کریم کھانے کا شوق بچے بڑے سب یکساں رکھتے ہیں۔ چاہے آپ ساحلِ سمندر پر ہوں، اپنے گھر کے گارڈن میں یا کسی ریسٹورانٹ میں ہوں  آئس کریم مزہ دوبالا کرنے کیلئے بہترین چیز ہوتی ہے۔

جہاں کچھ لوگ چاکلیٹ آئس کریم کھانا پسند کرتے ہیں تو کچھ ونیلا پسند کرتے ہیں البتہ زیادہ تر لوگ آئس کریم کے چند ذائقوں سے ہی واقف ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو گرمی کے اس موسم میں آئس کریم کے چند ان فلیور کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں سن کر آپ کو عجیب و غریب لگے گا۔

٭کالی مرچی آئس کریم

Black Pepper Ice Cream

آئس کریم کی اس ریسیپی میں  مرچی کا ذائقہ ہوتا ہے  کیونکہ اس آئس کریم میں کریم اور دودھ کے ساتھ کالی مرچ ملائی جاتی ہے۔

٭رسک آئس کریم

Rusk Ice Cream

رس کو عموماً چائےاور  دودھ کے ساتھ کھایا جاتا ہے لیکن اس آئس کریم میں رس  کے ذائقے کے ساتھ پودینا ملایا جاتا ہے۔

٭ سبز چائے اور دہی سے بنائی گئی آئس کریم

Matcha Green Tea Yogurt Popsicle

جی ہاں! اپنے صحیح   سنا ۔ اس آئس کریم میں   سبز چائے اور  دہی کو ملایا جاتا ہے جو کہ آپ کی صحت کیلئے کافی فائدہ مند بھی ہے۔  اس کے علاوہ اسے  ہضم کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔

٭سبز چائے آئس کریم

Green Tea Ice Cream

سبز چائے صحت کیلئے بےحد مفید ہے اور ڈاکٹرز بھی اچھی صحت کیلئے  اسے پینے کی تجویر کرتے ہیں البتہ اب یہ صحت مند غذا آئس کریم کی شکل میں بھی متعارف کروائی جاچکی ہے۔

٭ناریل برف

Coconut Ice

اپنے ناریل پانی تو ضرور پیا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے ناریل کو دودھ کے ساتھ ملا کر پیا ہے؟ جی نہیں۔ لیکن آئس کریم کا یہ ذائقہ آپ کو ضرور آزمانا چاہیے۔

٭دارچینی آئس کریم

Cinnamon Ice Cream

اگر آپ نہیں جانتے تو آپ کو بتاتے چلے کہ شہد اور دار چینی میں بےشمار نیوٹریشن موجود ہوتے ہیں  جو کہ  اب آئس کریم کی شکل میں  بھی ہمیں مل سکتے ہیں۔

٭پودینہ آئس کریم

​Chocolate Chip and Mint Popsicle

آئس کریم کی اس ریسیپی میں چاکلیٹ چپس کے ساتھ پودینہ استعمال کیا جاتا ہے جو  کہ صحت کیلئے بےحد مفید ہوتی ہے۔ اور اس کا ذائقہ آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور آزمانا چاہیے۔

٭بڑید آئس کریم

Bread Ice Cream

اس آئس کریم میں مختلف  پھل کے ذائقے ملاہوئے ہوتے ہیں جو گرمی کے اس موسم میں بچوں کی پسندیدہ آئس کریم بن سکتی ہے۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا