Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کاٹن بڈ کا استعمال کیے بغیر کان کے میل کو کیسےصاف کیا جاسکتا ہے؟

شائع 22 اپريل 2018 02:03pm

;lj

ایک انسان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے جسم کو صاف رکھے۔ جہاں جسم کو صاف رکھنے کیلئے ہم غسل لیتے ہیں وہی کان کا میل صاف کرنے کیلئے ہم کپاس بڈ(کاٹن بڈ) استعمال کرتے ہیں جو کہ البتہ کافی نقصان دہ ہوتی ہے۔

اگر آپ نے کبھی کاٹن بڈ پر توجہ نہیں دی تو آپ کو بتاتے چلیں کے کاٹن بڈ پلاسٹک کی بنی ہوتی ہے جس کے اوپر کپاس کا ٹکڑا لگا ہوا ہوتا ہے۔

کاٹن بڈدکھنے میں تو کافی چھوٹی معلوم ہوتی ہے لیکن   سمندری آلودگی پھیلانے میں اس  چیز کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ ہم انہیں  استعمال کرکے ٹوئلٹ کے فلیش میں پھینک دیتے ہیں، جنہیں بعد میں  سمندری جانور اور چھوٹے پرندے کھاتے بھی ہیں اور آلودگی  بھی پیدا ہوتی ہے۔

البتہ ہمیں کاٹن بڈ اس لیے پسند ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے  کہ اس سے بغیر تکلیف سے آسانی سے میل نکل جاتا ہے لیکن آپ کو بتاتے چلے کہ بڑھتی ہوئی سمندری آلودگی کی وجہ سے بہت ممکن ہے کہ کاٹن بڈ پر پابندی عائد کردی جائے اور ایسے میں کان صاف کرنے کیلئے  دوسرے طریقوں پر نظر دھرانا ضروری ہے۔

میڈیکل ماہرین کا ماننا ہے کہ کاٹن بڈ سے کان صاف نہیں کرنے چاہیے کیونکہ  وہ آپ کے کان کا میل صاف نہیں کرتا بلکہ کان کے میل کو اور اندر کی طرف دھکیل دیتا ہے۔

کان کے میل کو صاف کرنے کے دوسرے طریقوں   پر نظر ڈالنے سے پہلے آپ کو یہ ضرور پتا ہونا چاہیے کہ  کان میں موجود گندگی  اتنی بُری نہیں جتنا آپ تصور کرتے ہیں، بلکہ اس میل کے پیچھے ایک خاص وجہ ہوتی ہے۔  کان میں موجود میل دیگر ماحولیاتی گندگی کو آپ کے کانوں میں آنے نہیں دیتا۔

اس کے علاوہ میل خود با خود صاف بھی ہوجاتا ہے۔ البتہ اگر میل کی وجہ سے آپ کو ایسا لگ رہا ہو کہ آپ کا کان بند ہورہا ہےتو ایسے میں سب سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کانوں  میں موجود میل اگر آپ کے کان کو نقصان پہنچا رہا ہو تو سب سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں جو آپ کی صحیح معنوں میں مدد کرسکیں گے۔

اس کے بعد اگر آپ کان کے میل کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔ یہ ایک مفید گھریلوٹوٹکا ہے جو  لوگوں کیلئے کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں! سونے سے پہلے 2 سے 3 قطرے زیتون کے تیل کے اپنے کانوں میں ڈال دیں اور جب آپ اٹھیں گے دو دیکھیں گے کہ آپ کے تکیے پر تمام میل اور گندگی  خود ہی خود نکل جائے گی۔

بلکل اسی طرح  مارکیٹ سے ایک خاص قسم کا  مرکب بھی ملتا ہے جو آپ کے کانوں کے میل کو ملائم کردیتا ہے جس کے بعد وہ گندگی خود باہر آجاتی ہے۔ اس مرکب کو بھی استعمال کرنے کا طریقہ ایسا ہی ہے جیسے زیتون کے تیل کا۔

رہی بات کان کےاس پاس موجود دھول کی تو اس کیلئے ایک گرم  کپڑے کا ٹکڑا لے اور اسے ہاتھ کی انگلی میں ڈبا کر کان کے چاروں طرف پھیڑ لے ۔ چند سیکنڈ کا یہ عمل آپ کے کانوں کے اطراف موجود میل کو فوراً صاف کردے گا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔

بشکریہ: metro.co.uk