فون کی بیٹری کے متعلق ان 9 فرضی باتوں پر عمل کرنا چھوڑدیں
اسمارٹ فون کے بارے میں لوگوں نے اپنی اپنی سوچ بنارکھی ہے ، جو وقت آنے پر لوگ ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔ انہی میں سب سے زیادہ باتیں اسمارٹ فون کی بیٹری پر کی جاتی ہے۔ البتہ لوگوں کی سوچ اور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق ہوتا۔
اسی طرح آج ہم فون کی بیٹری کے متعلق ان چند جھوٹ کے بارے میں بتائیں گے جن پر ہم کافی عرصہ سے یقین کرتے آرہے ہیں۔
٭غلط خیال :رات بھر فون چارجنگ پر نہیں لگانا چاہیے
حقیقت:اسمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے اب اگر آپ کا فون ایک بار مکمل چارج ہوجائے تو اس کے بعد فون مزید چارج نہیں ہوتا۔ اسی لیے اس میں کوئی خطرے کے بات نہیں کہ ضرورت کے وقت آپ اپنا فون رات بھر چارج کریں۔
٭غلط خیال: آپ کا فون پبلک چارجنگ پورٹ پر محفوظ ہے۔
حقیقیت:فون کو کسی پبلک پورٹ پر چارج کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ ایسی جگہوں پر فون میں موجود آپ کی ذاتی معلومات لوگوں تک ٹرانسفر کی جاسکتی ہے،ا لبتہ لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا۔
٭ غلط خیال: نئے فون کو استعمال کرنے کیلئے سب سے پہلے اسے مکمل چارج کرنا ضروری ہے۔
حقیقت: جب آپ کوئی فون لیتے ہیں تو اس میں پہلے سے ہی اتنی طاقت موجود ہوتی ہے کے اسے مکمل چارج کرنا ضروری نہیں۔ آپ بغیر فون چارج کیے بھی اپنا نیا فون استعمال کرسکتے ہیں۔
٭ غلط خیال: جب تک فون کی بیٹری ختم نہیں ہوجاتی اسے چارج نہیں کرنا چاہیے۔
حقیقیت:فون کی بیٹری بلکل ختم کرنے سے پہلے چارج کرنا زیادہ اچھا ہےناکہ فون کی بیٹری بلکل ختم کرکے چارج کرنا۔
٭ غلط خیال: فون میں موجود ایک ایپ سے زیادہ بیٹری ختم نہیں ہوتی۔
حقیقت: آپ کے اسمارٹ فون میں موجود ایک ایپ بھی آپ کے فون کی مکمل بیٹری ختم کرسکتی ہے۔ جی ہاں! بہت سی ایسی ایپس آپ کے فون میں موجود ہوتی ہیں جو فون کا پروسیسر استعمال کررہی ہوتی ہیں پھر چاہیں آپ اسے استعمال کررہیں ہو یا نہیں۔
٭ غلط خیال: فون بند کردینے سے بیٹری پر کوئی اثر پیدا نہیں ہوتا۔
حقیقت: فون کو بند کرکے تھوڑی دیر بعد کھولنے سے آپ کے فون کی بیٹری بچائی جاسکتی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے فون کی تمام ایپ فون استعمال کرنے کے بعد بند کرنا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے فون کی بیٹری مسلسل گرتی رہتی ہے۔
٭ غلط خیال: فون چارج ہوتے وقت فون کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔
حقیقت:فون چارج ہوتے ہوئے آپ کال اٹھا سکتے ہیں اور ایپس کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اگر آپ فون چارج کرتے ہوئے کسی ایپ کا استعمال کریں گے تو فون دیر سے چارج ہوگا اس کے علاوہ فون چارج کرتے ہوئے اسے استعمال کرنے کا اور کوئی خطرہ نہیں۔
٭ غلط خیال:دوسرے برینڈ کے چارجر فون چارج کرنے کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں تاکہ پیسے بھی بچ سکے۔
حقیقت: دوسرے برینڈ کے چارجر آپ کی فون کی بیٹری کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سستے چارجرز میں وہ طاقت نہیں ہوتی جو ایک مخصوص برینڈ کے فون کو مخصوص وولٹیج فراہم کرسکے، اور اسی وجہ سے آپ کو فون سردی میں کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
٭ غلط خیال:وائی فائی ڈھونڈنے کی وجہ سے فون کی بیٹری ختم ہوجاتی ہے
حقیقت: وائی فائی سرچ کرنے سے بےشک بیٹری کا استعمال بڑھتا ہے لیکن اس عمل سے فون کی بیٹری کا صرف چھوٹا سا حصہ صرف ہوتا ہےجو آپ کو نظر بھی نہیں آتا۔ یعنی وائی فائی سرج کرنے کی وجہ سے فون کی بیٹری ضائع نہیں ہوتی۔
Comments are closed on this story.