کرکٹ سے نکالے جانے کے بعد ڈیوڈ وارنر مزدوری کرنے لگے
دنیا کے بہترین ہٹراور آسٹریلیا کے جانے مانے آل راؤنڈر، ڈیوڈ وارنرپر حال ہی میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
بال ٹیمپرنگ کے اس اسکینڈل کے بعد ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی ، جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان کی معافی منظور کرکے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی۔
البتہ 31 سالہ وارنر اُن لوگوں میں سے نہیں جو ایک جگہ بیٹھ کر دن گنتے رہیں اور اسی وجہ سے خود کو فٹ رکھنے کیلئے انہیں حال ہی میں تعمیراتی کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کے یہ تعمیراتی کام کہی اور نہیں بلکہ ایک ایسی جگہ ہورہا تھا جہاں وہ اور ان کے خاندان والے بعد میں رہیں گے۔
دس ملین ڈالر زکی مالیت کے گھر پر تعمیراتی کام کرتے ہوئے ڈیواڈ وارنر کی تصاویر ملاحضہ کیجئے:
یہ زمین سڈنی کے ایسٹرن سبرب کے بلیو ربن بلوک میں واقع ہے۔
صرف وارنر ہی نہیں بلکہ ان کے بچے بھی کام کرتے ہوئے پائےگئے۔ ورنر کی بیوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی۔
واضح رہے کہ وارنر اور ان کی بیوی نے یہ گھر 2015 میں 4 ملین ڈالرز کا لیا تھا جبکہ ابھی ان کی فیملی ماروبرا میں واقع ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.