Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جرمنی کا گریجویٹ کتا

شائع 21 اپريل 2018 08:38am

dog

کہتے ہیں کتا انسان کا ایک بہترین دوست ہوتا ہے اور وفاداری میں اپنی مثال آپ رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو چند سال قبل جرمی میں پیش ہونے والے واقعے کے بارے میں بتائیں گے۔

یہ کہانی ہے جرمن پولیس کے ایک ڈیوک نامی کتے کی جو یونیورسٹی کی جانب سے بی ایف کی ڈگری حاصل کرچکا ہے۔

یہ ڈیوک نامی کتا ایک نابینا طالب علم کو روزانہ صبح کالج لے جاتا اور شام کو واپس لاتا تھا۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ 7 سال کے طویل عرصے تک اس کتے نے متعینہ چھٹیوں کے علاوہ کبھی ناغہ نہیں کیا۔

اس کتے کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے اسی خدمت کے صلہ میں یونیورسٹی کی جانب سے اسے بی ایف کی ڈگری دی گئی۔

یہ ڈگری بیچلر آف فیتھ فل نیس کے لئے دی گئی۔