عینک صاف کرنے کے 8 صحیح اور مفید طریقے
روزانہ اپنا عینک صاف کرنا آپ کی آنکھوں کیلئے بےحد ضروری ہے، لیکن بعض اوقات لوگوں کو یہ نہیں پتا ہوتا کہ عینک کیسے صاف کرنی چاہیے۔
جہاں عینک صاف کرنے کے صحیح طریقے ہیں وہی اسے صاف کرنے کے غلط طریقے بھی لوگ استعمال کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو آپ کے چشموں کو صاف کرنے کے چند مفید ٹپس بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ کے چشمے روزانہ صاف بھی دکھے گے اور آپ کی آنکھوں کی صحت بھی بہتر رہے گی۔
٭کسی قسم کے بھی چشموں کو صاف رکھنے کیلئے سب سے پہلے آپ کو اپنے ہاتھ صاف رکھنا بےحد ضروری ہے۔ اسی لئے سب سے پہلے اپنے ہاتھ بغیر صابن یا لوشن کے پانی سے ڈھوئیں۔
٭اپنے چشمے کے شیشوں پرذرا سے نیم گرم پانی ڈالیں جس کی مدد سے شیشوں پر لگی مٹی صاف ہوجائے گی اور شیشوں پر اسکریچز بھی نہیں آئیں گے۔
٭شیشوں کو صاف کرنے کے بعد ایک قطرہ برتن ڈھونے کےمائع لے اور اسے اپنی انگلیوں سے شیشے پر لگائیں ۔
٭اب اپنے چشمے کے شیشوں کو آرام سے صاف کریں اور اس کے بعد کچھ سیکنڈ تک چشمے کے دوسرے حصوں کی صفائی کریں جہاں دھول مٹی موجود ہو۔
٭اب شیشوں پر موجود صابن کے ڈھبے صاف کریں کیونکہ اگر وہ ڈھبے صاف نہ ہوئے تو چشمے پر نشانات رہ جائیں گے۔
٭اب آرام سے لینسز سے پانی جھٹکے تاکہ چشمے پر موجود پانی نکل جائے۔
٭آخر میں چشمے اور اس کے فریمز کواچھے سے سوکھا لیں، اور یاد رہے خشک کرنے کیلئے رواں دار تولیے کا استعمال نہ کریں۔
Comments are closed on this story.