Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اب چارجر کے بغیر فون چارج کریں

شائع 20 اپريل 2018 12:32pm
سائنس

Image result for wi charge

پ چاہتے ہیں  کہ آپ اپنا فون اتنی ہی آسانی سے چارج کرسکے جتنا وائی فائی  استعمال کرنا آسان ہوتا ہے؟ تو چلیں ہم آپ کو اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتاتے ہیں جس کا نام 'وائی چارج' ہے۔

یہ ایک وائرلیس چارجنگ سسٹم ہے جس کی مدد سے دور رکھا فون بھی چارج کیا جاسکتا ہے،البتہ اس مشین کے ذریعے آپ  کمرے میں کہی بھی موجود  ہوں ، آپ کا فون باآسانی چارج ہوسکتا ہے۔

جی ہاں! اس مشین کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ کو فون چارج کرنے کیلئے کسی قسم کی کیبل کی ضرورت نہیں، جبکہ یہ مشین 10 میٹر دور پڑا فون بھی چارج  کرسکتا ہے۔

وائی چارج ، ان فرار بیمز کی مدد سے فون کو پاور فراہم کرتا ہے۔

اس ڈیوائس کی مدد سے فون ضرور عام کیبل کے مقابلے آہستے چارج ہوتا ہے لیکن  اس کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ آپ  اس سسٹم کی مدد سے بغیر کیبل کے کبھی بھی فون چارج کرسکتے ہیں۔

اس سسٹم سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ کو صرف اپنا فون  ڈیوائس کی جانب رکھنا ہے اور پھر آپ کا فون چارج ہونا شروع ہوجائے گا۔

اس سسٹم کو استعمال میں لانے سے پہلے ایک ٹرین کو بغیر بیٹری کے سسٹم سے کنکٹ کرکے دیکھا گیا، نتیجے میں ٹرین چلنے لگی جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ ڈیوائس صحیح کام کرتی ہے، اس تجربے کے بعد مشین کو ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری دے دی گئی اور اب یہ مشین کمرشیئلی رواں سال  مارکیٹ میں آجائے گی۔

ویڈیو دیکھیں:

رپورٹ کے مطابق مستقبل میں فون چارج کرنا اس سے بھی زیادہ آسان بنایا جائے گا۔

بشکریہ: بزنس انسائڈر